Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بہترین صحافی بینش بخش بلوچ میرا آئیڈیلکوئٹہ: محکمہ مواصلات و تعمیرات نے 5 ہزار غیر ضروری اسامیاں ختم کردیںمحکمہ جنگلات بلوچستان میں نوکریوں کی فروخت اور بھرتیوں کی منسوخی کی خبر جعلی قرارجھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیجمہوریت عوامی شمولیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتی ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیعوامی شکایات کے حل میں تاخیر قبول نہیں، کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچسبی کے علاقے سے نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمدکندھ کوٹ میں خونی قبائلی تنازعات کے خلاف امن مارچبہترین صحافی بینش بخش بلوچ میرا آئیڈیلکوئٹہ: محکمہ مواصلات و تعمیرات نے 5 ہزار غیر ضروری اسامیاں ختم کردیںمحکمہ جنگلات بلوچستان میں نوکریوں کی فروخت اور بھرتیوں کی منسوخی کی خبر جعلی قرارجھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیجمہوریت عوامی شمولیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتی ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیعوامی شکایات کے حل میں تاخیر قبول نہیں، کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچسبی کے علاقے سے نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمدکندھ کوٹ میں خونی قبائلی تنازعات کے خلاف امن مارچ

کان مہترزئی میں کھلی کچہری، اسسٹنٹ کمشنر نے عوامی مسائل سنے

مسلم باغ / کان مہترزئی
ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ ساگر کمار کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ ماجد سلیم کی زیرِ صدارت آج 24 جولائی 2026 کو سب تحصیل کان مہترزئی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کھلی کچہری کا مقصد عوامی مسائل کو براہِ راست سننا اور ان کے فوری و مؤثر حل کو یقینی بنانا تھا
کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے بجلی، پانی، صفائی، تعلیم، صحت، سڑکوں کی خستہ حالی، ریونیو معاملات اور دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق اپنے مسائل اسسٹنٹ کمشنر کے سامنے پیش کیے۔ اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ ماجد سلیم نے عوام کے مسائل نہایت توجہ اور سنجیدگی سے سنے اور موقع پر ہی متعلقہ محکموں کے افسران کو فوری اور عملی اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم نے کہا کہ عوامی خدمت حکومت کی اولین ترجیح ہے اور کھلی کچہریوں کا مقصد عوام اور انتظامیہ کے درمیان فاصلے کو کم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل ان کی اولین ذمہ داری ہے اور کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی کھلی کچہری میں موجود عوام نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کے مسائل جلد از جلد حل کیے جائیں گے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *