Banner
Daily Sahafat Quetta
August 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کیچ: بالگتر اور تربت میں زرعی واٹر سکیموں کے لیے ٹینڈر جاریامن و امان کے پیش نظر کوئٹہ میں موبائل سروس معطل رہے گی، ضیاء اللہ لانگوتاجر برادری کے تمام جائز تحفظات دور کیے جائیں گے، ضیاءاللہ لانگومری قبیلے کے سرکردہ رہنما میر ہیبت خان کی آج 20ویں برسی مناٸی جارہی ہےکوئٹہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل، ایک ہزار سے زائد اہلکار تعیناتوزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے‘بخت محمد کاکڑبلوچستان ہائی کورٹ توسیعی منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، بابر خانایس ایم تنویر کی قیادت میں کامیاب و تاریخی پہلی اکنامک سمٹ 2026 کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، محمدآصف خان ترینٹرانسپورٹرز کا 7 ، 8 اگست کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلانبند کمروں کے فیصلوں سے ملک کا نظام چلانے کی کوشش خطرناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقکیچ: بالگتر اور تربت میں زرعی واٹر سکیموں کے لیے ٹینڈر جاریامن و امان کے پیش نظر کوئٹہ میں موبائل سروس معطل رہے گی، ضیاء اللہ لانگوتاجر برادری کے تمام جائز تحفظات دور کیے جائیں گے، ضیاءاللہ لانگومری قبیلے کے سرکردہ رہنما میر ہیبت خان کی آج 20ویں برسی مناٸی جارہی ہےکوئٹہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل، ایک ہزار سے زائد اہلکار تعیناتوزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے‘بخت محمد کاکڑبلوچستان ہائی کورٹ توسیعی منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، بابر خانایس ایم تنویر کی قیادت میں کامیاب و تاریخی پہلی اکنامک سمٹ 2026 کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، محمدآصف خان ترینٹرانسپورٹرز کا 7 ، 8 اگست کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلانبند کمروں کے فیصلوں سے ملک کا نظام چلانے کی کوشش خطرناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیق

بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے،سید امان شاہ

بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے،سید امان شاہ
اضلاع میں ردوبدل اور طاقت کے استعمال سے مسائل حل نہیں ہوں گے، عوام پاکستان پارٹی بلوچستان
وفاق تمام سیاسی قوتوں کو اعتماد میں لے کر پائیدار سیاسی حل کی راہ ہموار کرے، صوبائی صدر
کوئٹہ: عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر سید امان شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ بنیادی طور پر ایک سیاسی مسئلہ ہے، جس کا دیرپا اور قابل قبول حل صرف سنجیدہ، بامقصد اور نتیجہ خیز سیاسی مکالمے کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے تجربات اس حقیقت کو واضح کرتے ہیں کہ طاقت کے استعمال، انتظامی فیصلوں یا اضلاع میں ردوبدل سے مسائل کا مستقل حل نہیں نکالا جا سکتا، بلکہ اس سے عوام میں مزید بے چینی اور احساسِ محرومی جنم لیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اپنے آئینی، جمہوری اور معاشی حقوق کے خواہاں ہیں، جنہیں تسلیم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ عوام پاکستان پارٹی کا مؤقف ہمیشہ سے یہ رہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کو طاقت کی بجائے سیاسی بصیرت، باہمی اعتماد اور قومی اتفاقِ رائے کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔ سید امان شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت، تمام متعلقہ اداروں اور سیاسی قیادت کو چاہیے کہ وہ بلوچستان کی تمام سیاسی، سماجی، قبائلی اور مذہبی قیادت کو اعتماد میں لے کر ایک جامع سیاسی مکالمے کا آغاز کریں تاکہ پائیدار امن، ترقی اور استحکام کی بنیاد رکھی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ عوام کو روزگار، معیاری تعلیم، صحت، بنیادی سہولیات اور انصاف کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے، کیونکہ حقیقی ترقی صرف سڑکوں اور عمارتوں سے نہیں بلکہ عوام کی خوشحالی، اعتماد اور شراکت داری سے ممکن ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان پارٹی بلوچستان ہمیشہ آئین، جمہوریت، قومی یکجہتی اور پرامن سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے اور تمام قومی مسائل کے حل کے لیے مذاکرات، برداشت اور باہمی احترام کو ناگزیر سمجھتی ہے۔ سید امان شاہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز قومی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے بلوچستان کے مسئلے کے مستقل، منصفانہ اور سیاسی حل کے لیے مثبت کردار ادا کریں گے، تاکہ صوبے میں امن، خوشحالی اور ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *