Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
حلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطورکرز کو عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، چوہدری سالک حسینبلوچستان میں امن و امان کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں،بابر یوسفزئیحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطورکرز کو عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، چوہدری سالک حسینبلوچستان میں امن و امان کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں،بابر یوسفزئی

درختوں کی غیر قانونی کٹائی برداشت نہیں کی جائے گی، محکمہ جنگلات

کوئٹہ(رپورٹ: سمیرا راجپوت) سمنگلی روڈ پر واقع سبحان ہاو¿سنگ اسکیم میں مبینہ طور پر درختوں کی غیر قانونی کٹائی کے معاملے پر محکمہ جنگلات بلوچستان نے کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ شخص کے خلاف چالان جاری کر دیا ہے۔محکمہ جنگلات کی جانب سے جاری کردہ چالان کے مطابق، بغیر قانونی اجازت درختوں کی کٹائی کے الزام میں متعلقہ شخص کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مقررہ مدت کے اندر محکمہ جنگلات کے دفتر میں پیش ہو کر اپنا مو¿قف پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عدم پیشی کی صورت میں بلوچستان فاریسٹ ایکٹ کے تحت مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔یاد رہے کہ چند روز قبل سبحان ہاو¿سنگ اسکیم کے اندر مرکزی سڑک کے دونوں اطراف موجود درختوں کی بڑے پیمانے پر کٹائی کی اطلاعات سامنے آنے پر شہریوں اور ماحولیاتی حلقوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ جنگلات سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔ماہرین کے مطابق شہری علاقوں میں درختوں کی غیر قانونی کٹائی نہ صرف ماحولیات کو نقصان پہنچاتی ہے بلکہ فضائی آلودگی، بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور موسمیاتی تبدیلی کے خطرات میں بھی اضافہ کرتی ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں، اگر مزید افراد یا ادارے ملوث ہوں تو ان کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور نقصان کے ازالے کے لیے فوری شجرکاری کو یقینی بنایا جائے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *