Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےذہنی و فکری معذوری کے حامل بچوں کے لیے ڈے کیئر اور علاج و بحالی کے مراکز بنائے جائیں،سلمی سعید ہاشمیجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےذہنی و فکری معذوری کے حامل بچوں کے لیے ڈے کیئر اور علاج و بحالی کے مراکز بنائے جائیں،سلمی سعید ہاشمی

کراچی میں پپری ملٹی لاجسٹکس پارک کی تعمیر تیز، بندرگاہی نظام جدید بنانے کا منصوبہ

کراچی: وزیراعظم کی ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات کے تحت پپری ملٹی لاجسٹکس پارک کی تعمیر پر کام تیزی سے جاری ہے، جس کا مقصد کارگو کی ترسیل اور بندرگاہی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر نیشنل لاجسٹک کارپوریشن (این ایل سی) سندھ، انجینئر الطاف قادر باجوہ کے مطابق نیشنل لاجسٹک کارپوریشن اور ڈی پی ورلڈ کے اشتراک سے 2.46 ارب روپے مالیت کا یہ منصوبہ تکمیل کے مراحل میں ہے۔ اس منصوبے کے تحت پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ کو ملانے کے لیے ڈیڑھ کلومیٹر طویل ریلوے لنک بھی تعمیر کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پپری میں جدید ریلوے فریٹ کنٹینر ٹرمینل اور ملٹی لاجسٹکس پارک قائم کیا جا رہا ہے، جہاں ویئر ہاؤسز، کنٹینر اسٹوریج، وہیکل پارکنگ اور انتظامی بلاکس سمیت جدید سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ منصوبے میں 37 ہزار 700 مربع میٹر ہارڈ اسٹینڈنگ ایریا بھی شامل ہے، جہاں ایک وقت میں 260 کنٹینرز اور ٹرک کھڑے کیے جا سکیں گے۔

انجینئر الطاف قادر باجوہ کے مطابق اپر ملک سے آنے والے ٹریلرز کو براہِ راست شہر میں داخل کرنے کے بجائے پپری لاجسٹکس پارک منتقل کیا جائے گا، جہاں سے کارگو ریل کے ذریعے بندرگاہوں تک پہنچایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے کراچی میں روزانہ داخل ہونے والے 250 سے 500 ٹریلرز کا دباؤ کم ہوگا، جبکہ کارگو کی ترسیل، بندرگاہی رابطوں اور مجموعی لاجسٹکس نظام کی کارکردگی بھی مزید بہتر ہوگی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *