Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانمستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی اہم پیش رفت ہے، شاہد رندجمہوریت کی طاقت عوام کی مؤثر شرکت اور قانون کی بالادستی میں ہے، نوابزادہ زرین مگسیبلوچستان میں ملک دشمنوں کیلئے صرف تباہی ہے، مینا مجید بلوچاسلامیہ یونیورسٹی کے قیام کیلئے ایک کروڑ روپے سیڈ منی دینے کا اعلانعوام کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، میر سلیم کھوسہہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانمستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی اہم پیش رفت ہے، شاہد رندجمہوریت کی طاقت عوام کی مؤثر شرکت اور قانون کی بالادستی میں ہے، نوابزادہ زرین مگسیبلوچستان میں ملک دشمنوں کیلئے صرف تباہی ہے، مینا مجید بلوچاسلامیہ یونیورسٹی کے قیام کیلئے ایک کروڑ روپے سیڈ منی دینے کا اعلانعوام کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، میر سلیم کھوسہ

صحت کے شعبے میں اے آئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے وزیراعظم صحت کارڈ پروگرام کے تحت بیماریوں کی تشخیص کے لیے مصنوعی ذہانت اے آئی سے استفادہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق اس منصوبے کے تحت کینسر، دماغی امراض اور دیگر پیچیدہ بیماریوں کی تیز، مؤثر اور زیادہ درست تشخیص ممکن بنائی جائے گی، جس سے تقریباً 20 کروڑ پاکستانیوں کے مستفید ہونے کی توقع ہے۔

1100 سرکاری و نجی ہسپتالوں میں اے آئی نظام نافذ کیا جائے گا، علی بابا گروپ اور صحت کارڈ پروگرام کے درمیان آئندہ ماہ معاہدہ متوقع ہے ۔

مصنوعی ذہانت کے ذریعے تشخیصی اخراجات میں اربوں روپے کی بچت متوقع ہے،اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، جی بی اور آزاد کشمیر میں منصوبہ نافذ ہوگا۔

وزیراعظم نے علی بابا گروپ کے سربراہ کو پاکستان آنے کی دعوت دے دی، وزیراعظم صحت کارڈ پر وفاق سالانہ 10 ارب، پنجاب 60 ، بلوچستان 10 ارب روپے خرچ کرتا ہے۔

خیبرپختونخوا صحت سہولت کارڈ پر سالانہ 40 ارب روپے سے زائد خرچ کر رہا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *