Banner
Daily Sahafat Quetta
August 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
خاران میں مسلح افراد کا پولیس تھانے پر حملہ، فائرنگ اور دھماکوں کے بعد کلیئرنس آپریشن جاریکوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں نوجوان قتل، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیںبلاول نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام عائد کردیاقائم مقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملہ، حلقے میں پیپلز پارٹی کارکن قتل30 سال کا سفر ساڑھے 3 سال میں طے کرنے والا کہتا ہے سسٹم نہیں چل سکتا، رانا ثنا کی محسن نقوی پر تنقیدخیبر پختونخوا میں آپریشن 11 گرج کے تحت متعدد خوارج ہلاک، کئی ٹھکانے بھی تباہ27ویں آئینی ترمیم اور اس پر تنقیدمحمد فیصل ندیم سرائیکی جرنلسٹس فورم پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات مقررتاریخ رقم کرنے والے نرمل پرجا براڈ پیک پر زندگی کی بازی ہار گئےڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سکھر کا روہڑی تا رحیم یار خان فٹ پلیٹ معائنہ، ریلوے آپریشن، ٹریک اور ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہخاران میں مسلح افراد کا پولیس تھانے پر حملہ، فائرنگ اور دھماکوں کے بعد کلیئرنس آپریشن جاریکوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں نوجوان قتل، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیںبلاول نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام عائد کردیاقائم مقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملہ، حلقے میں پیپلز پارٹی کارکن قتل30 سال کا سفر ساڑھے 3 سال میں طے کرنے والا کہتا ہے سسٹم نہیں چل سکتا، رانا ثنا کی محسن نقوی پر تنقیدخیبر پختونخوا میں آپریشن 11 گرج کے تحت متعدد خوارج ہلاک، کئی ٹھکانے بھی تباہ27ویں آئینی ترمیم اور اس پر تنقیدمحمد فیصل ندیم سرائیکی جرنلسٹس فورم پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات مقررتاریخ رقم کرنے والے نرمل پرجا براڈ پیک پر زندگی کی بازی ہار گئےڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سکھر کا روہڑی تا رحیم یار خان فٹ پلیٹ معائنہ، ریلوے آپریشن، ٹریک اور ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ

عورت فاؤنڈیشن کی ٹیم کی گورنر بلوچستان سے ملاقات، خواتین کے حقوق اور انصاف تک رسائی پر تبادلہ خیال

ریذیڈنٹ ڈائریکٹر عورت فاؤنڈیشن علاؤالدین خلجی اور پروجیکٹ کوآرڈینیٹر یاسمین مغل کی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے ملاقات، خواتین کے حقوق اور انصاف تک رسائی کے فروغ پر تبادلۂ خیال

عورت فاؤنڈیشن کوئٹہ کی ٹیم نے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر علاؤالدین خلجی کی سربراہی میں، پروجیکٹ کوآرڈینیٹر یاسمین مغل کے ہمراہ، گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خواتین کے حقوق کے فروغ، صنفی مساوات، انصاف تک رسائی اور بلوچستان میں جامع و پائیدار ترقی کے لیے باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے کے امکانات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران عورت فاؤنڈیشن کی ٹیم نے گورنر بلوچستان کو ادارے کے مشن، گزشتہ چار دہائیوں پر محیط خدمات، جاری منصوبوں اور خواتین کے حقوق کے تحفظ، انصاف تک رسائی، سماجی انصاف اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کی جانے والی کاوشوں سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر ٹیم نے بلوچستان میں عورت فاؤنڈیشن کی 40 سالہ یادگاری کتاب کی تقریبِ رونمائی کے انعقاد کی تجویز پیش کرتے ہوئے درخواست کی کہ یہ تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد کرنے کی اجازت اور سرپرستی فراہم کی جائے۔ علاوہ ازیں، عورت فاؤنڈیشن کے انڈومنٹ فنڈ کے قیام اور فروغ کے لیے بھی گورنر بلوچستان سے تعاون کی درخواست کی گئی تاکہ ادارے کی طویل المدتی پائیداری کو یقینی بنایا جا سکے اور خواتین کے حقوق، انسانی حقوق اور سماجی انصاف کے لیے جاری خدمات کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

گورنر بلوچستان نے اس تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے عورت فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہا اور تقریب کے انعقاد کے لیے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے تجویز دی کہ یہ صوبائی تقریب اگست کے آخری ہفتے یا ستمبر کے پہلے ہفتے میں گورنر ہاؤس میں منعقد کی جائے۔

ملاقات کے اختتام پر عورت فاؤنڈیشن کی ٹیم نے گورنر بلوچستان کو عورت فاؤنڈیشن کی 40 سالہ یادگاری کتاب پیش کی۔ اس موقع پر فاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستان میں خواتین کے حقوق، انسانی حقوق، سماجی انصاف، جمہوری اقدار اور جامع ترقی کے فروغ کے لیے گزشتہ چار دہائیوں پر محیط خدمات اور غیرمتزلزل عزم کو اجاگر کیا گیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *