Banner
Daily Sahafat Quetta
September 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پاکستان کو توڑنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، وزیراعلیٰ بلوچستان27 ستمبر؛ کسی کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دینگے، خلا ف ورزی پر سخت ایکشن ہوگا، آئی جی پنجابناکام ڈرون دراندازی کا سخت ردعمل، پاک فضائیہ کے افغانستان میں فضائی اور ڈرون حملےلانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہکے الیکٹرک ٹیرف میں 19 فیصد کمی برقرار، کراچی کے صارفین کو فائدہ نہیں ہوگامسلم باغ پولیس کی دبنگ کاروائی، چار ملزمان گرفتار، مسروقہ گاڑی برآمدپشتون ثقافت مہمان نوازی، بہادری اور رواداری کی علامت ہے، ماجد سلیمپاکستان کا تعلیمی نظام ، کتابیں بدل گئیں، تعلیم کب بدلے گی؟TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1520/23-9-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1509/23-9-2026پاکستان کو توڑنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، وزیراعلیٰ بلوچستان27 ستمبر؛ کسی کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دینگے، خلا ف ورزی پر سخت ایکشن ہوگا، آئی جی پنجابناکام ڈرون دراندازی کا سخت ردعمل، پاک فضائیہ کے افغانستان میں فضائی اور ڈرون حملےلانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہکے الیکٹرک ٹیرف میں 19 فیصد کمی برقرار، کراچی کے صارفین کو فائدہ نہیں ہوگامسلم باغ پولیس کی دبنگ کاروائی، چار ملزمان گرفتار، مسروقہ گاڑی برآمدپشتون ثقافت مہمان نوازی، بہادری اور رواداری کی علامت ہے، ماجد سلیمپاکستان کا تعلیمی نظام ، کتابیں بدل گئیں، تعلیم کب بدلے گی؟TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1520/23-9-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1509/23-9-2026

جوہری ہتھیار ختم کرنے ہیں تو آغاز امریکا اور اس کے اتحادیوں سے کریں؛ شمالی کوریا

شمالی کوریا نے نیٹو کے حالیہ سربراہی اجلاس میں جوہری ہتھیاروں کو تلف کرنے کے مطالبے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے سی این اے کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ نیٹو مسلسل اپنے فوجی اتحاد کو وسعت دے رہا ہے اور دفاعی اخراجات میں اضافے کے ساتھ جوہری صلاحیتوں کو بھی مضبوط کیا جا رہا ہے۔

بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ حالیہ نیٹو اجلاس نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ یہ اتحاد امن کے بجائے محاذ آرائی اور عسکری دباؤ کی پالیسی پر گامزن ہے۔ اگر واقعی جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کی خواہاں ہے تو آغاز امریکا اور اتحادی ممالک سے ہونا چاہیے۔

وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مغربی ممالک برسوں سے شمالی کوریا کو یکطرفہ طور پر جوہری ہتھیار ترک کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن یہ حکمت عملی ناکام ثابت ہوئی ہے۔

شمالی کوریا کا مؤقف ہے کہ جوہری عدم پھیلاؤ کی بات کرنے والوں کو پہلے ان ممالک سے آغاز کرنا چاہیے جو نیٹو کے جوہری اشتراک پروگرام کا حصہ ہیں اور جن کی سرزمین پر امریکی جوہری ہتھیار تعینات ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ امریکا اپنے اتحادیوں کو جدید ہتھیار فراہم کر رہا ہے، فوجی مشقوں میں اضافہ کر رہا ہے اور ایشیا سمیت مختلف خطوں میں اپنی عسکری موجودگی مضبوط بنا رہا ہے اس لیے صرف شمالی کوریا سے جوہری پروگرام ختم کرنے کا مطالبہ “دوہرا معیار” ہے۔

اس سے ایک روز قبل شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ رہنما کم جونگ اِن نے ملک کی جوہری قوت اور دفاعی صلاحیت کو مزید مضبوط بنانے کی ہدایت کی ہے اور فوج کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے اور میزائل و جوہری پروگرام کی رفتار برقرار رکھنے پر زور دیا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *