Banner
Daily Sahafat Quetta
September 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وکالت کا شعبہ ،انصاف یا ناانصافی؟آپﷺ بحیثیت عالمی مدبر و سفارت کارTENDER NOTICE: DAB/AB NO.339/15-9-2026TENDER NOTICE: DAB/AB NO.332/15-9-2026بہترین صحافی بینش بخش بلوچ میرا آئیڈیلکوئٹہ: محکمہ مواصلات و تعمیرات نے 5 ہزار غیر ضروری اسامیاں ختم کردیںمحکمہ جنگلات بلوچستان میں نوکریوں کی فروخت اور بھرتیوں کی منسوخی کی خبر جعلی قرارجھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیوکالت کا شعبہ ،انصاف یا ناانصافی؟آپﷺ بحیثیت عالمی مدبر و سفارت کارTENDER NOTICE: DAB/AB NO.339/15-9-2026TENDER NOTICE: DAB/AB NO.332/15-9-2026بہترین صحافی بینش بخش بلوچ میرا آئیڈیلکوئٹہ: محکمہ مواصلات و تعمیرات نے 5 ہزار غیر ضروری اسامیاں ختم کردیںمحکمہ جنگلات بلوچستان میں نوکریوں کی فروخت اور بھرتیوں کی منسوخی کی خبر جعلی قرارجھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانی

میر عبیدگورگیج کی کاوشوں سے پی بی 44 پیپلز پارٹی کا قلعہ بن چکا ہے، میر شیراحمد بنگلزئی

میر عبیدگورگیج کی کاوشوں سے پی بی 44 پیپلز پارٹی کا قلعہ بن چکا ہے، میر شیراحمد بنگلزئی
میر عبیداللہ گورگیج کی عوام دوست سیاست سے متاثر ہو کر لوگ جوق در جوق پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔
میر عبید اللہ گورگیج نے عوامی خدمات کی نئی مثالیں قائم کی ہیں۔ رہنما پیپلز پارٹی
کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنما میر شیر احمد بنگلزئی نے کہا ہے کہ رکن بلوچستان اسمبلی میر عبیداللہ گورگیج کی شبانہ روز محنت، عوامی خدمت اور مثبت سیاسی کردار کی بدولت حلقہ پی بی 44 پاکستان پیپلز پارٹی کا مضبوط گڑھ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میر عبیداللہ گورگیج نے عوامی مسائل کے حل، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور ہر طبقہ فکر سے مسلسل رابطہ رکھ کر عوام کے دل جیتے ہیں، جس کے نتیجے میں حلقے میں پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میر عبیداللہ گورگیج کی کارکردگی اور عوام دوست سیاست سے متاثر ہو کر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات، نوجوان، قبائلی عمائدین اور عوام کی بڑی تعداد جوق در جوق پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہی ہے۔ یہ عوام کے اس اعتماد کا واضح ثبوت ہے کہ پیپلز پارٹی ہی وہ جماعت ہے جو عوامی مسائل کے حل، جمہوریت کے استحکام اور صوبے کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ میر شیر احمد بنگلزئی نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صوبائی قیادت کی رہنمائی میں بلوچستان کے عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی میر عبیداللہ گورگیج کی قیادت میں حلقہ پی بی 44 میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا، عوام کے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور پارٹی کو مزید مضبوط اور فعال بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا بڑھتا ہوا اعتماد اس بات کا مظہر ہے کہ آنے والا وقت پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *