Banner
Daily Sahafat Quetta
September 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وکالت کا شعبہ ،انصاف یا ناانصافی؟آپﷺ بحیثیت عالمی مدبر و سفارت کارTENDER NOTICE: DAB/AB NO.339/15-9-2026TENDER NOTICE: DAB/AB NO.332/15-9-2026بہترین صحافی بینش بخش بلوچ میرا آئیڈیلکوئٹہ: محکمہ مواصلات و تعمیرات نے 5 ہزار غیر ضروری اسامیاں ختم کردیںمحکمہ جنگلات بلوچستان میں نوکریوں کی فروخت اور بھرتیوں کی منسوخی کی خبر جعلی قرارجھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیوکالت کا شعبہ ،انصاف یا ناانصافی؟آپﷺ بحیثیت عالمی مدبر و سفارت کارTENDER NOTICE: DAB/AB NO.339/15-9-2026TENDER NOTICE: DAB/AB NO.332/15-9-2026بہترین صحافی بینش بخش بلوچ میرا آئیڈیلکوئٹہ: محکمہ مواصلات و تعمیرات نے 5 ہزار غیر ضروری اسامیاں ختم کردیںمحکمہ جنگلات بلوچستان میں نوکریوں کی فروخت اور بھرتیوں کی منسوخی کی خبر جعلی قرارجھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانی

دہشتگردی کو اتحاد و اتفاق سے ہی شکست دی جاسکتی ہے،سید امان شاہ

دہشتگردی کو اتحاد و اتفاق سے ہی شکست دی جاسکتی ہے،سید امان شاہ
بلوچستان کی موجودہ خونی صورتحال اتحاد، امن اور قومی یکجہتی کا تقاضا کرتی ہے۔صوبائی صدر
ہمیں سیاسی و قبائلی ہر قسم اختلافات بھلا کر دہشتگردی کے خلاف متحد ہونا ہوگا، عوام پاکستان پارٹی
کوئٹہ: عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر سید امان شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان اس وقت ایک نہایت حساس اور نازک دور سے گزر رہا ہے، جہاں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال، دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات اور معاشی مشکلات نے عوام کو شدید پریشانی سے دوچار کر رکھا ہے۔ ایسے حالات میں تمام سیاسی، قبائلی، سماجی اور مذہبی قیادت کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ ذاتی مفادات، سیاسی اختلافات اور قبائلی تنازعات کو پس پشت ڈال کر صوبے میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے متحد ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی صرف حکومت، سیکیورٹی اداروں یا قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ پورے معاشرے کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔ اس ظالمانہ عفریت کا مؤثر مقابلہ اسی صورت ممکن ہے جب عوام، سیاسی جماعتیں، قبائلی عمائدین، مذہبی رہنما، نوجوان اور سول سوسائٹی ایک مشترکہ مؤقف اختیار کرتے ہوئے دہشتگرد عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو ہر سطح پر مسترد کریں۔ سید امان شاہ نے کہا کہ عوام پاکستان پارٹی شروع دن سے امن، جمہوریت، آئین کی بالادستی، قومی یکجہتی اور عوامی فلاح و بہبود کی داعی جماعت ہے۔ پارٹی کا مؤقف ہے کہ بلوچستان کے مسائل کا حل صرف مذاکرات، سیاسی استحکام، باہمی اعتماد اور عوامی شراکت داری میں پوشیدہ ہے۔ نفرت، تشدد اور بدامنی سے نہ صرف قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ہوتا ہے بلکہ ترقیاتی منصوبے، سرمایہ کاری، تجارت، تعلیم اور روزگار کے مواقع بھی شدید متاثر ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے، مگر امن و استحکام کے بغیر ان وسائل سے عوام کو حقیقی فائدہ نہیں پہنچایا جا سکتا۔ اگر صوبے میں دیرپا امن قائم ہو جائے تو نہ صرف سرمایہ کاری بڑھے گی بلکہ نوجوانوں کو روزگار، بہتر تعلیم، صحت اور ترقی کے نئے مواقع بھی میسر آئیں گے۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مؤثر حکمت عملی اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کے سماجی و معاشی مسائل کے حل، نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی، تعلیم کے فروغ اور بنیادی سہولیات کی بہتری پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ بدامنی کے اسباب کا بھی مستقل خاتمہ ممکن ہو۔سید امان شاہ نے بلوچستان کے تمام سیاسی، قبائلی، سماجی اور مذہبی رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ اختلافات سے بالاتر ہو کر امن، بھائی چارے، یکجہتی اور ترقی کے لیے مشترکہ کردار ادا کریں تاکہ بلوچستان کو ایک پرامن، مستحکم اور خوشحال صوبہ بنایا جا سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *