Banner
Daily Sahafat Quetta
September 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TENDER NOTICE: DAB/AB NO.339/15-9-2026TENDER NOTICE: DAB/AB NO.332/15-9-2026بہترین صحافی بینش بخش بلوچ میرا آئیڈیلکوئٹہ: محکمہ مواصلات و تعمیرات نے 5 ہزار غیر ضروری اسامیاں ختم کردیںمحکمہ جنگلات بلوچستان میں نوکریوں کی فروخت اور بھرتیوں کی منسوخی کی خبر جعلی قرارجھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیجمہوریت عوامی شمولیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتی ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیعوامی شکایات کے حل میں تاخیر قبول نہیں، کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچTENDER NOTICE: DAB/AB NO.339/15-9-2026TENDER NOTICE: DAB/AB NO.332/15-9-2026بہترین صحافی بینش بخش بلوچ میرا آئیڈیلکوئٹہ: محکمہ مواصلات و تعمیرات نے 5 ہزار غیر ضروری اسامیاں ختم کردیںمحکمہ جنگلات بلوچستان میں نوکریوں کی فروخت اور بھرتیوں کی منسوخی کی خبر جعلی قرارجھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیجمہوریت عوامی شمولیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتی ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیعوامی شکایات کے حل میں تاخیر قبول نہیں، کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ

بدامنی نے بلوچستان کو معاشی طور پر تباہ کردیاہے،حبیب اللہ بادیزئی

بدامنی نے بلوچستان کو معاشی طور پر تباہ کردیاہے،حبیب اللہ بادیزئی
دوسرے صوبوں کے سیاحوں، تاجروں اور سرمایہ کاروں نے بلوچستان کا رخ کرنا چھوڑ دیا۔ صدر ٹرانسپورٹرز
اگر امن و امان کی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہوجائے گا۔ صحافیوں سے بات چیت
کوئٹہ: آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی کے صدر اور معروف ٹرانسپورٹر حاجی حبیب اللہ خان بادیزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مسلسل بدامنی اور غیر یقینی صورتحال نے صوبے کی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث نہ صرف کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں بلکہ دوسرے صوبوں سے سیاحوں، تاجروں اور سرمایہ کاروں نے بھی بلوچستان، بالخصوص کوئٹہ، کا رخ کرنا تقریباً چھوڑ دیا ہے، جس کے نتیجے میں ٹرانسپورٹ سمیت متعدد شعبے شدید مالی بحران سے دوچار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب بلوچستان کے مختلف شہروں کے درمیان مسافروں کی بھرمار ہوتی تھی، مگر آج صورتحال یہ ہے کہ ایک پوری کوچ میں بمشکل دس مسافر بھی نہیں ہوتے۔ مسافروں کی تعداد میں مسلسل کمی کے باعث ٹرانسپورٹرز اپنے روزمرہ اخراجات، گاڑیوں کی دیکھ بھال، عملے کی تنخواہیں اور دیگر مالی ذمہ داریاں پوری کرنے سے قاصر ہیں، جبکہ اس شعبے سے وابستہ ہزاروں خاندان شدید معاشی مشکلات کا شکار ہوچکے ہیں۔ حاجی حبیب اللہ خان بادیزئی نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کا شعبہ کسی بھی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، لیکن بلوچستان میں جاری بدامنی نے اس شعبے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ امن و امان کی بحالی کو اولین ترجیح دی جائے، قومی شاہراہوں کو ہر قسم کے خطرات سے محفوظ بنایا جائے اور عوام، تاجروں، ٹرانسپورٹرز اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بدامنی کا یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو نہ صرف ٹرانسپورٹ کا شعبہ مکمل طور پر مفلوج ہوجائے گا بلکہ لاکھوں افراد کے روزگار بھی خطرے میں پڑ جائیں گے، اور عام لوگوں کیلئے دو وقت کی سوکھی روٹی کا حصول بھی مشکل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے معاشی استحکام اور عوام کی خوشحالی کیلئے پائیدار امن ناگزیر ہے، کیونکہ امن کے بغیر نہ ترقی ممکن ہے اور نہ ہی سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کی بحالی ممکن ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *