Banner
Daily Sahafat Quetta
September 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1443/17-9-2026پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچعوامی شاہراہوں اور سڑکوں پر تجاوزات برداشت نہیں کی جائینگی ،مہراللہ بادینیمریضوں کا تحفظ صحت کے موثر نظام کی بنیادی ترجیح ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان میں امن و استحکام کےخلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائےگا،سرفراز بگٹیملاوٹی دودھ کی فروخت و سپلائی کسی صورت برداشت نہیں، حبیب اللہ خانعرصہ دراز سے بند شادی ہال تعمیر و مرمت کے بعد عوام کیلئے کھول دیا گیاڈی ایس پی سرکل گنداخہ محمد علی جمالی کی پریس کانفرنس، گرفتار ملزمان میڈیا کے سامنے پیشصوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں حکومت کی کمزور رِٹکفایت شعاری قومی وسائل کے تحفظ کی جانب حکومت کا اہم قدمTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1443/17-9-2026پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچعوامی شاہراہوں اور سڑکوں پر تجاوزات برداشت نہیں کی جائینگی ،مہراللہ بادینیمریضوں کا تحفظ صحت کے موثر نظام کی بنیادی ترجیح ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان میں امن و استحکام کےخلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائےگا،سرفراز بگٹیملاوٹی دودھ کی فروخت و سپلائی کسی صورت برداشت نہیں، حبیب اللہ خانعرصہ دراز سے بند شادی ہال تعمیر و مرمت کے بعد عوام کیلئے کھول دیا گیاڈی ایس پی سرکل گنداخہ محمد علی جمالی کی پریس کانفرنس، گرفتار ملزمان میڈیا کے سامنے پیشصوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں حکومت کی کمزور رِٹکفایت شعاری قومی وسائل کے تحفظ کی جانب حکومت کا اہم قدم

حب میں بجلی بحران پر عوام سڑکوں پر، آر سی ڈی روڈ بلاک، کے الیکٹرک کے خلاف شدید احتجاج

حب(نمائندہ خصوصی)

حب شہر کے مختلف علاقوں کے اہلیان علاقہ مکینوں نے کے الیکٹرک حکام کے خلاف شدید احتجاج کے الیکٹرک حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرین نے مین آر سی ڈی روڈ کوئٹہ ٹو کراچی احتجاجاً بلاک کر دیا گاڈیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی مظاہرین کا کہنا تھا حب شہر کے مختلف علاقوں کی طویل بجلی بندش سے جینا محال ہوچکا ہے ہمارے معصوم بچے بزرگ اور بیمار لوگ شدید گرمی اور مچھروں کی یلغار سے تڑپ رہے ہیں ہم لوگ راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبور ہوکر رہ گئے ہیں طویل بجلی بندش سے ہمارے لوگ مختلف موزی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں اس ظلم و زیادتی پر اعلیٰ حکام نوٹس لے۔

تفصیلات کے مطابق

بلوچستان کا اہم صنعتی شہر حب کے مختلف علاقوں اور گلیکسی ٹاون میں گزشتہ ایک ہفتے سے بجلی بندش پر کے الیکٹرک کے نارواسلوک اور آئے روز بجلی بندش کے خلاف اہل علاقہ مکینوں نے کراچی ٹو کوئٹہ مین آر سی ڈی روڈ موندرہ چوک پر احتجاجاً روڈ بلاک کردیا۔

اہلیان علاقہ مکینوں کا احتجاج بدستور جاری ٹریفک شدید جام ہے گاڈیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔

اہلیان علاقہ و مظاہرین نے کہا کہ بلوچستان کا اہم صنعتی شہر اب مکمل طور پر لاوارث بن گیا ہے
حب شہر میں عام عوام سے ہونے والے ظم و زیادتی پر کوئی پوچھنے والا نہیں ہے کوئی زمہ داران نہیں جام کالونی، امیرآباد، گلیکسی ٹاون، اکبر کالونی، مشکے پاڑھ، سمیت حب کے مختلف علاقوں میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ روز کا معمول بن گیا ہے جسکے باعث اس شدید گرمی اور مچھروں کی یلغار سے ہمارے معصوم بچے، بزرگ اور بیمار لوگ تڑپ رہے ہیں جبکہ مختلف موزی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں غیر زمہ داری کی بھی کوئی حد ہوتا ہے انسان سے اب انسانیت مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے زرا سا احساس بھی کے الیکٹرک حکام کو ہمارے اوپر ہمارے معصوم بچوں، بزرگ اور بیمار لوگوں پر نہیں ہے احساس اور رحم تک نہیں ہے اس شدید گرمی اور مچھروں کی یلغار میں طویل بجلی بندش عوام کیلئے جینا محال یوچکا ہے راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبور ہوکر رہ گئے۔

مظاہرین کا کہنا ہیکہ حب شہر کے مختلف علاقوں میں آئے روز جان بوج کر مختلف ہیلے بہانے کرکے عوام کا طویل بجلی بند کیا جاتا ہے کے الیکٹرک حکام کی جانب سے کبھی کیبل فالٹ تو کبھی پی ایم ٹی فالٹ تو کبھی ٹیم فالٹ کو درستگی کیلئے کراچی سے آئیگا اس طرح 4 تا 5 دن تک پورے علاقے بجلی بند کیا جاتا ہے

مظاہرین کا کہنا تھا کہ بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا اور لمحہ فکریہ کی بات سے کم نہیں ہے بلوچستان کا اہم صنعتی شہر کے الیکٹرک حکام کو بجلی سنبھالنے کیلئے دیا گیا جس کے پاس فالٹ فوری طور درستگی کیلئے حب شہر میں یہاں ٹیم تک موجود نہیں ہوتا ہے پورا عملہ تک موجود نہیں ہے فالٹ درستگی والی ٹیم وہ اکثر کراچی آتے ہیں
جبکہ کے الیکٹرک کے پاس عملہ کمی کی وجہ سے علاقائی ایک معمولی سی فالٹ کو بھی درستگی کیلئے دو دو دن لگ جاتے ہیں جو حب عوام کیلئے بہت افسوس اور لمحہ فکریہ کی بات سے کم نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جا رہا ہے کے الیکٹرک حکام نے اپنا قبلہ درست نہیں کیا تو ہم لوگ مجبور ہوکر اپنے بچوں سمیت شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *