Banner
Daily Sahafat Quetta
September 19, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدی

شہید عاصم کی جرات اور ایثار قوم کیلئے مشعلِ راہ ہے، غزالہ گولہ

کوئٹہ (یو این اے )ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ نے خاتون کی جان بچاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے گروپ کیپٹن عاصم کو پوری قوم کا ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بے مثال جرات، فرض شناسی، ایثار اور وطن سے محبت ہمیشہ قوم کے دلوں میں زندہ رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بہادر سپوت قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں جو اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے انسانیت، فرض اور وطن سے وفاداری کی اعلی مثال قائم کرتے ہیں منگل کے روز اپنے تعزیتی بیان میں غزالہ گولہ نے گروپ کیپٹن عاصم کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک بے گناہ خاتون کی جان بچانے کے لیے اپنی جان قربان کر کے غیر معمولی بہادری، انسانی ہمدردی اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ ان کا یہ عظیم جذبہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہوگاڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے کہا کہ قوم اپنے ان بہادر بیٹوں پر فخر کرتی ہے جو دوسروں کی جان بچانے کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔ گروپ کیپٹن عاصم نے جس جذب ایثار اور بہادری کا مظاہرہ کیا، وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کے محافظ ہر مشکل گھڑی میں عوام کے تحفظ کو اپنی اولین ذمہ داری سمجھتے ہیں۔غزالہ گولہ نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتی ہیں اور انہی قربانیوں کی بدولت قومیں محفوظ، مضبوط اور باوقار بنتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گروپ کیپٹن عاصم کی لازوال قربانی کو ہمیشہ عزت و احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا اور پوری قوم ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے انہوں نے شہید کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں بلوچستان اسمبلی اور صوبے کے عوام سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی شہید گروپ کیپٹن عاصم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے، ان کی قربانی کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت بخشے اور پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے کہا کہ وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا پوری قوم کا فخر ہیں اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھے گی اور ان کے اہل خانہ کی عزت و تکریم کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا غزالہ گولہ نے اپنے بیان کے اختتام پر کہا کہ گروپ کیپٹن عاصم کی بہادری، فرض شناسی اور انسانیت کے لیے دی گئی قربانی ہمیشہ تاریخ کا روشن باب رہے گی اور پوری قوم انہیں ایک سچے محب وطن، نڈر سپاہی اور قومی ہیرو کے طور پر یاد رکھے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *