Banner
Daily Sahafat Quetta
September 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وزیراعظم کا چھوٹے کاروبار کی معاونت اور عالمی منڈی تک رسائی کیلیے حکمت عملی بنانے کا حکمعمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس: سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو فوری طلب کر لیاپمز میں اصلاحات 3 ماہ میں مکمل اور اسلام آباد کے تمام اسپتالوں کا فائر سیفٹی آڈٹ کرنے کا حکمایران امریکا کے ساتھ جاری جنگ میں امریکی نقصانات کی مزید تفصیلات سامنے لائے گا، عباس عراقچیجام محمد فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ’’بزم رحمت العالمین‘‘، بیلہ میں روح پرور مقابلہ حسن نعت، معروف نعت خواں فرحان علی قادری کی خصوصی شرکتنئے قوانین ، نئی مشکلاتبلوچستان کی بیٹیاں پاکستان کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، ڈاکٹر ربابہ بلیدیمکہ پر حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام، سعودی دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کردیامکہ پر ڈرون حملے کی گھناؤنی کوشش ناقابل معافی، حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے پوری قوم سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: وزیراعظممکہ معاہدہ؛ کسی ایک فریق پر حملہ ہوا تو تینوں ممالک مشترکہ فیصلہ کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آروزیراعظم کا چھوٹے کاروبار کی معاونت اور عالمی منڈی تک رسائی کیلیے حکمت عملی بنانے کا حکمعمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس: سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو فوری طلب کر لیاپمز میں اصلاحات 3 ماہ میں مکمل اور اسلام آباد کے تمام اسپتالوں کا فائر سیفٹی آڈٹ کرنے کا حکمایران امریکا کے ساتھ جاری جنگ میں امریکی نقصانات کی مزید تفصیلات سامنے لائے گا، عباس عراقچیجام محمد فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ’’بزم رحمت العالمین‘‘، بیلہ میں روح پرور مقابلہ حسن نعت، معروف نعت خواں فرحان علی قادری کی خصوصی شرکتنئے قوانین ، نئی مشکلاتبلوچستان کی بیٹیاں پاکستان کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، ڈاکٹر ربابہ بلیدیمکہ پر حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام، سعودی دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کردیامکہ پر ڈرون حملے کی گھناؤنی کوشش ناقابل معافی، حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے پوری قوم سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: وزیراعظممکہ معاہدہ؛ کسی ایک فریق پر حملہ ہوا تو تینوں ممالک مشترکہ فیصلہ کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

قائم مقام چیئرمین سینیٹ کی آغا خان ہسپتال آمد، تیزاب گردی کا شکار ڈاکٹر ماہ نور ناصر کی عیادت

اسلام آباد/کراچی۔7جولائی (اے پی پی):قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کراچی میں آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کا دورہ کیا اور تیزاب گردی کے افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والی ڈاکٹر ماہ نور ناصر کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔منگل کو سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق سیدال خان نے ڈاکٹر ماہ نور ناصر اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی، ان کے ساتھ بھرپور یکجہتی و ہمدردی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ اس مشکل گھڑی میں پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ سیدال خان نے خواتین کے خلاف ہر قسم کے تشدد خصوصاً تیزاب گردی جیسے گھناؤنے جرائم کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے وحشیانہ اقدامات مہذب معاشرے میں کسی صورت قابل قبول نہیں اور یہ انسانی وقار اور بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے حوصلہ افزائی اور اظہارِ یکجہتی کے طور پر ڈاکٹر ماہ نور ناصر کو پھولوں کا گلدستہ اور تحائف پیش کیے۔ قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے ڈاکٹر ماہ نور ناصر کی جرات، استقامت اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اس آزمائش میں تنہا نہیں بلکہ پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔سیدال خان نے ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر ہونے والے حملے کو انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت قرار دیا۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور صوبائی حکومت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ حملہ آور اپنے انجام کو پہنچ چکا اور متاثرہ خاندان کو انصاف مل چکا ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ ایسے جرائم کی روک تھام کے لیے مسلسل چوکسی اور قانون پر مؤثر عمل درآمد ناگزیر ہے۔ سیدال خان نے ہسپتال انتظامیہ سے ڈاکٹر ماہ نور ناصر کی صحت اور علاج معالجے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی لی۔ انہوں نے ہسپتال کے طبی عملے کی پیشہ ورانہ مہارت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو بھی سراہا۔ سیدال خان نے ڈاکٹر ماہ نور ناصر کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پوری قوم اس مشکل وقت میں ان اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔\932

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *