Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
موسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئے

حکومت مشکل وقت میں عوام کے ساتھ ہے، جعفر مندوخیل

کوئٹہ 4 جولائی: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے ہمارا صوبہ بعض اوقات قدرتی آفات، دہشت گرد حملوں، ٹریفک حادثات اور آتشزدگی کے واقعات کا بھی شکار رہتا ہے۔ حکومت کسی بھی مشکل وقت میں اپنے عوام کو تنہا نہیں چھوڑتی۔ حکومت کی جانب سے دہشت گرد حملے یا پلازہ میں آتشزدگی جیسے واقعات میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تلافی کے باعث متاثرین کو دوبارہ اپنے قدم جمانے میں مدد مل جاتی ہے۔ گورنر مندوخیل نے یقین دلایا کہ کوئٹہ کے پرنس روڈ پلازہ کے دکانداروں کو آتشزدگی سے ہونے والے نقصانات کا ہر ممکن معاوضہ فراہم کیا جائیگا کیوںکہ اپنے شہریوں کی حفاظت اور معاونت عواغحکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاو¿س کوئٹہ میں جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر حافظ احمد اللہ، نیشنل پارٹی کے سینیٹر جان محمد بلیدی اور وزیراعظم پاکستان ہوتھ افی¿رز بلوچستان کے کوآرڈینیٹر حیدر خان اچکزئی کی قیادت میں وفود سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر جان بلیدی کے ساتھ بات چیت کرت ہوئے کہا کہ یہ بات باعث فخر و اطمینان ہے مکران ڈویژن کی تینوں یونیورسٹیوں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے اور ان سے فارغ التحصیل ہونے والے گریجویٹس ملک اور صوبے کی خوشحالی اور ترقی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے جس پر سینیٹر جان بلیدی نے گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل کی بصیرت اور ان کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا ۔ بعدازاں گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے وزیراعظم پاکستان ہوتھ افی¿رز بلوچستان کے کوآرڈینیٹر حیدر خان اچکزئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں شدید غربت اور بیروزگاری کی وجہ سے مختلف مسائل کے شکار ہیں ۔ آپ پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ان کے بہتر مستقبل کیلئے اپنے حصے کا بھرپور کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اکیلا انسان کچھ بھی نہیں کر سکتا لہٰذا ہم اپنی ورک کے ساتھ کئی نئی منازل طے کر سکتے ہیں ۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *