Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
موسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئے

وفاقی حکومت کا فیول کنزرویشن اور کفایت شعاری اقدامات ختم کرنے کا اعلان


وفاقی حکومت نے فیول کنزرویشن اور کفایت شعاری اقدامات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

کابینہ ڈویژن نے رواں سال 9 مارچ سے نافذ اضافی کفایت شعاری اقدامات ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مارکیٹوں، دکانوں، شاپنگ مالز اور بازاروں کے اوقات کار برقرار رہیں گے اوردکانیں، جنرل اسٹورز اور ڈیپارٹمنٹل اسٹورز رات 9 بجے بند ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شادی ہالز اور دیگر تقریبات کے مقامات رات 10 بجے بند ہوں گے، ریستوران، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس رات 11 بجے تک کاروبار کر سکیں گے جبکہ فوڈ آؤٹ لیٹس سے ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری سروسز کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیکل اسٹورز، اسپتال، لیبارٹریز، پیٹرول پمپس وغیرہ اوقات کار کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

دوسری جانب موٹرویزاورقومی شاہراہوں پرعارضی طورپرکم کی گئی حدِ رفتار کا فیصلہ بھی واپس لے لیا گیا۔

موٹروے پولیس کے مطابق موٹرویزپر کار کیلئے حد رفتار دوبارہ 120 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کردی گئی ہے، موٹرویز پر بھاری گاڑیوں، مسافربسوں کیلئے حدِ رفتار 110 کلومیٹرفی گھنٹہ بحال کردی گئی۔ اس کے علاوہ قومی شاہراہوں پربھی گاڑیوں کیلئے سابقہ حدِرفتاردوبارہ بحال کردی ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *