Banner

فتنہ الخوارج، بھارت اور کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا گٹھ جوڑ بے نقاب، ہوشربا انکشافات منظرعام پر

Share

Share This Post

or copy the link

فتنہ الخوارج، بھارت اور کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا۔افغانستان میں فتنہ الخوارج اوربھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘کیلئےسرگرم خارجی شہزاد کےکالعدم ایکشن کمیٹی سےروابط منظرعام پر آگئے۔

خارجی شہزاد کی ویڈیو اور آڈیو منظرِ عام پر آئی ہے، جس میں وہ افغانستان سے بھارتی تحریر کردہ بیانیہ پڑھ کر کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو ہدایات دے رہا ہے۔ خارجی شہزاد نے تحریر شدہ بیان پڑھتے ہوئے کہا کہ کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی احتجاج کرکے آپ سے آزادی لینا چاہتی تھی، جو ان کا حق ہے۔خارجی شہزاد نے کہا کہ پاکستان کی ریاست کے حوالے سے آئندہ پیش رفت اور اس کے اثرات بہت جلد سب کے سامنے آ جائیں گے۔

خارجی شہزاد کی کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنما سے بدامنی پھیلانے اورالیکشن ملتوی کرنے کی آڈیو کال بھی منظر عام پرآ گئی۔آڈیو لیک میں خارجی شہزاد آزاد کشمیرمیں شرپسندی کیلئے کارکنوں کوجمع کرنے کی ترغیب دے رہا ہے۔خارجی شہزاد اور کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنما کی آڈیو لیک کے مطابق ہم انتخابات کے انعقاد کی ہر طرح سےمخالفت کریں گے اور انہیں کسی صورت منعقد نہیں ہونے دیں گے۔خارجی شہزاد نے کہا کہ ہمیں عسکریت اور طاقت کے ذریعے کشمیر کی فوج بحال کر کے آزادی اور دیگر معاملات میں سب کشمیروں کو شامل کرناچاہیے۔

ماہرین کے مطابق لڑکھڑاتی آواز میں بھارتی تحریر کردہ بیان سے واضح ہے کہ بدامنی اور انتشار کے مذموم عزائم بھارتی پشت پناہی پر کئے جا رہے ہیں۔ خارجی شہزاد کی بھارتی ایما پر پرتشددکارروائیوں کی حمایت عکاس ہے کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی کا فیصلہ درست ہے۔فتنہ الخوارج ایک دہشتگرد گروہ ہے جسے بھارت کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے اور اس کی کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی حمایت سے بھارت کا مکروہ چہرہ کھل کرسامنے آگیا ہے۔کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی حمایت میں فتنہ الخوارج کی اعلانیہ صف بندی، آزاد کشمیر میں بھارتی عزائم کی ناکامی پر اس کی بے چینی کا واضح ثبوت ہے۔

فتنہ الخوارج، بھارت اور کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا گٹھ جوڑ بے نقاب، ہوشربا انکشافات منظرعام پر

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us