Banner

روہڑی کی تاریخی اہمیت اجاگر کرنے کے اقدامات جاری ہیں، سید کمیل حیدر شاہ

Share

Share This Post

or copy the link


سکھر ( رپورٹ اسلم سومرو) روہڑی میں تاریخی اہمیت کے حامل لینس ڈاؤن برج پر جدید ڈیجیٹل سائن بورڈ کا افتتاح چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے کیا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر انہوں نے لینس ڈاؤن برج، جمالو پارک اور نیوی پارک سے جمالو پارک تک زیر تعمیر پیڈسٹرین پل کے جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام سے پیش رفت پر بریفنگ حاصل کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید کمیل حیدر شاہ نے کہا کہ لینس ڈاؤن برج روہڑی کی تاریخی شناخت کا اہم حصہ ہے، جس کی خوبصورتی اور سیاحتی اہمیت کو مزید اجاگر کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدید ڈیجیٹل سائن بورڈ اس تاریخی مقام کو نئی شناخت دینے میں مددگار ثابت ہوگا انہوں نے بتایا کہ نیوی پارک سے جمالو پارک تک زیر تعمیر پیڈسٹرین پل کا مقصد ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانا اور شہریوں و سیاحوں کو محفوظ اور سہل پیدل آمدورفت کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ اس منصوبے کے تحت شہری اپنی گاڑیاں نیوی پارک میں پارک کرکے باآسانی لینس ڈاؤن برج اور جمالو پارک تک رسائی حاصل کر سکیں گے چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل نے مزید کہا کہ ٹرین کے ذریعے آنے والے مسافر بھی جمالو پارک میں بیٹھ کر تفریح سے لطف اندوز ہو سکیں گے، جبکہ سیاحوں کے لیے لینس ڈاؤن برج اور اطراف کے مقامات پر بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ اقدامات روہڑی کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے اور سیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے بعد ازاں سید کمیل حیدر شاہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو معیاری انداز میں اور مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں اس موقع پر ڈپٹی میئر سکھر ڈاکٹر ارشد مغل، چیئرمین جی اے شاہ ٹائون عزیزاللہ مغل، فوکل پرسن عرفان دائود پوتہ، ایڈووکیٹ سہیل میمن، سید امداد حسین شاہ جنرل سیکریٹری سکھر پریس کلب احقر رضوی، ، اور دیگر موجود تھے۔

روہڑی کی تاریخی اہمیت اجاگر کرنے کے اقدامات جاری ہیں، سید کمیل حیدر شاہ

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us