Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مستونگ: خاتون پر تیزاب گردی کا الزام بے بنیاد ہے، سسرالی خاندان کا مؤقفدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتمستونگ: خاتون پر تیزاب گردی کا الزام بے بنیاد ہے، سسرالی خاندان کا مؤقفدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایت

مولانا عبدالشکور حیدری کی قیادت میں بھاگ میں یومِ شہادت حضرت عثمان غنیؓ پر عظیم الشان ریلی


بھاگ (نامہ نگار)
سنی علماء کونسل تحصیل بھاگ، ضلع کچھی کے زیرِ اہتمام 18 ذی الحجہ یومِ شہادت سیدنا حضرت عثمان غنیؓ کے موقع پر ایک عظیم الشان مطالباتی ریلی نکالی گئی، جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ریلی سنی علماء کونسل ضلع کچھی کے صدر مولانا عبدالشکور حیدری کی قیادت اور تحصیل صدر قاری زاہد محمود قاسمی کی زیرِ صدارت نکالی گئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالشکور حیدری نے کہا کہ سیدنا حضرت عثمان غنیؓ نے دینِ اسلام کی سربلندی کے لیے بے مثال قربانیاں دیں، جنہیں رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صحابہ کرامؓ کی عظیم قربانیوں اور خدمات کی بدولت اسلام کی تعلیمات آج ہم تک پہنچی ہیں۔مولانا عبدالشکور حیدری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ خلفائے راشدینؓ کے ایامِ وصال و شہادت پر عام تعطیل کا اعلان کیا جائے اور ان اہم مذہبی مناسبتوں کو سرکاری سطح پر منانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔مقررین، خصوصاً ضلعی جنرل سیکرٹری میر داد محمد حیدری نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 18 ذی الحجہ یومِ شہادت حضرت عثمان غنیؓ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔ انہوں نے بھاگ شہر میں بڑھتی ہوئی بدامنی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئے روز بھاگ شہر میں وارداتوں کے باعث عوام عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں۔ریلی کے اختتام پر بزرگ شخصیت استادِ محترم مولانا سلیمان قریشی کی دعا کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *