Banner

شیخ الجامعہ ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کی کوششیں رنگ لے آئیں

Share

Share This Post

or copy the link


فیڈرل اردو یونیورسٹی میں مالی بحران کے خاتمے کی امید پیدا ہوگئی۔

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق فیڈرل اردو یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری اور یونیورسٹی انتظامیہ کی مسلسل کاوشوں کے نتیجے میں جامعہ کو درپیش مالی بحران کے خاتمے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔ اس سلسلے میں ایک اہم پیش رفت یہ سامنے آئی ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) اور یونیورسٹی کے درمیان ہونے والی سرکاری خط و کتابت اور دستیاب دستاویزات میں سابقہ اردو کالج کے واجبات، اثاثوں اور فنڈز کے معاملات کو باقاعدہ طور پر تسلیم کیا گیا ہے، جس سے وفاقی اردو یونیورسٹی کے مؤقف کو مزید تقویت ملی ہے۔دستاویزات کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے متعدد مواقع پر اس امر کی نشاندہی کی کہ سابقہ اردو کالج کے اثاثوں، فنڈز اور واجبات سے متعلق معاملات کا قانونی اور منصفانہ حل ناگزیر ہے تاکہ جامعہ کو درپیش مالی مشکلات کا مستقل خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے بھی اپنے مراسلوں میں اس بات پر زور دیا ہے کہ سرکاری جامعات میں تمام انتظامی اور مالی فیصلے مروجہ قوانین، قواعد و ضوابط اور میرٹ کے مطابق کیے جائیں تاکہ شفافیت اور احتساب کو یقینی بنایا جا سکے۔خط و کتابت سے یہ امر بھی واضح ہوتا ہے کہ سابقہ اردو کالج کے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات ایک اہم مسئلہ ہیں۔دستیاب ریکارڈ کے مطابق ریٹائرڈ ملازمین کے کمیوٹیشن اور پنشن جس کی ادائیگی یونیورسٹی نے اپنے ذرائع سےکی اور کالج کا پیشن شئیر جسکی مجموعی مالیت 1.6 بلین روپے بنتی ہے تاحال جامعہ کو منتقل نہیں ہوا۔ وفاقی اردو یونیورسٹی کی انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ سابقہ اردو کالج کےمزکورہ فنڈ، اور واجبات کے حوالے سے حکومتِ پاکستان اور متعلقہ اداروں کے پاس موجود ریکارڈ یونیورسٹی کے جائز مالی حقوق کی عکاسی کرتا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق اگر ان معاملات کو قانون کے مطابق حل کیا جائے تو نہ صرف ریٹائرڈ ملازمین کو ان کے واجبات کی ادائیگی ممکن ہو سکے گی بلکہ جامعہ کو بھی مالی استحکام حاصل ہوگا جس سے تدریسی، تحقیقی اور ترقیاتی سرگرمیوں کو مزید فروغ ملے گا۔دریں اثناء ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے وفاقی اردو یونیورسٹی کو رواں مالی سال پہلے0 3 ملین روپے کی اور اب 5 ملین کی اضافی گرانٹ بھی موصول ہوئی ہے، جسے جامعہ کی مالی مشکلات کے حل کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے اس پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں بھی جامعہ کے مالی مسائل کے مستقل حل کے لیے مزید عملی اقدامات کیے جائیں گے۔شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے کہا کہ وفاقی اردو یونیورسٹی اپنے مالی، انتظامی اور قانونی حقوق کے حصول کے لیے تمام متعلقہ فورمز پر بھرپور انداز میں اپنا مقدمہ پیش کرتی رہے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جامعہ کی ترقی، ملازمین کے حقوق کے تحفظ اور اعلیٰ تعلیمی معیار کے فروغ کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن، حکومتِ پاکستان اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مثبت اور تعمیری تعاون جاری رکھا جائے گا تاکہ تمام دیرینہ مسائل کا پائیدار حل نکالا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں سامنے آنے والی یہ پیش رفت نہ صرف جامعہ بلکہ اس سے وابستہ ہزاروں طلبہ، اساتذہ، افسران، ملازمین اور ریٹائرڈ ملازمین کے لیے حوصلہ افزا ہے اور امید ہے کہ مستقبل قریب میں مالی بحران کے خاتمے اور ادارے کی مضبوطی کی راہ مزید ہموار ہوگی۔

شیخ الجامعہ ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کی کوششیں رنگ لے آئیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us