Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

کوئی بچہ ٹاٹ پر نہیں بیٹھے گا، ہر طالب علم کو ڈیسک فراہم کریں گے، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں صوبے میں تعلیم، صحت اور امن و امان کے شعبوں میں جامع اصلاحات متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے اصلاحاتی ایجنڈے پر اتفاق کرتے ہوئے شرح خواندگی میں اضافے اور تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے متعدد اہم اقدامات کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پرائمری سطح پر اسکول یونیفارم کی شرط ختم کی جائے گی جبکہ پرائمری اسکولوں کو “جینڈر فری” قرار دینے کی تجویز آئندہ بلوچستان کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی، جس کے تحت بچے اور بچیاں ایک ہی اسکول میں بنیادی تعلیم حاصل کر سکیں گے۔

شرح خواندگی میں اضافے کے لیے صوبے کے 900 اسکولوں میں ڈبل شفٹ تدریسی نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ این سی ایچ ڈی کے اساتذہ کی کئی سالوں سے فکسڈ تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں بلوچستان کے سرکاری اسکولوں میں منظور شدہ یکساں ریڈنگ اینڈ رائٹنگ مٹیریل متعارف کرانے اور آئندہ سال تک تین ہزار سنگل روم اسکولوں میں اضافی کمرے تعمیر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے صوبے کے تمام فعال سرکاری اسکولوں میں “ٹاٹ کلچر” کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ہر اسکول کو ڈیسک فراہم کیے جائیں تاکہ کوئی بھی بچہ زمین یا ٹاٹ پر بیٹھ کر تعلیم حاصل نہ کرے۔ انہوں نے سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو فوری اقدامات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بہت آگے بڑھ چکی ہے، ایسے میں بلوچستان کے بچوں کا ٹاٹ پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنا افسوسناک ہے۔

وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ ہر بچہ ڈیسک پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرے گا اور وہ خود دور دراز علاقوں کے اسکولوں کا اچانک معائنہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے کسی بھی پہاڑی یا دور افتادہ علاقے میں جا کر اسکولوں کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مقررہ مدت کے بعد اگر کوئی بچہ ٹاٹ پر بیٹھا نظر آیا تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بچوں میں خود اعتمادی اور عزت نفس کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے اور حکومت تعلیمی شعبے میں عملی اور دیرپا اصلاحات کے لیے پرعزم ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *