Banner
Daily Sahafat Quetta
August 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کیچ: بالگتر اور تربت میں زرعی واٹر سکیموں کے لیے ٹینڈر جاریامن و امان کے پیش نظر کوئٹہ میں موبائل سروس معطل رہے گی، ضیاء اللہ لانگوتاجر برادری کے تمام جائز تحفظات دور کیے جائیں گے، ضیاءاللہ لانگومری قبیلے کے سرکردہ رہنما میر ہیبت خان کی آج 20ویں برسی مناٸی جارہی ہےکوئٹہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل، ایک ہزار سے زائد اہلکار تعیناتوزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے‘بخت محمد کاکڑبلوچستان ہائی کورٹ توسیعی منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، بابر خانایس ایم تنویر کی قیادت میں کامیاب و تاریخی پہلی اکنامک سمٹ 2026 کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، محمدآصف خان ترینٹرانسپورٹرز کا 7 ، 8 اگست کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلانبند کمروں کے فیصلوں سے ملک کا نظام چلانے کی کوشش خطرناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقکیچ: بالگتر اور تربت میں زرعی واٹر سکیموں کے لیے ٹینڈر جاریامن و امان کے پیش نظر کوئٹہ میں موبائل سروس معطل رہے گی، ضیاء اللہ لانگوتاجر برادری کے تمام جائز تحفظات دور کیے جائیں گے، ضیاءاللہ لانگومری قبیلے کے سرکردہ رہنما میر ہیبت خان کی آج 20ویں برسی مناٸی جارہی ہےکوئٹہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل، ایک ہزار سے زائد اہلکار تعیناتوزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے‘بخت محمد کاکڑبلوچستان ہائی کورٹ توسیعی منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، بابر خانایس ایم تنویر کی قیادت میں کامیاب و تاریخی پہلی اکنامک سمٹ 2026 کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، محمدآصف خان ترینٹرانسپورٹرز کا 7 ، 8 اگست کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلانبند کمروں کے فیصلوں سے ملک کا نظام چلانے کی کوشش خطرناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیق

سربراہ پاک فضائیہ کی ترکیہ میں دفاعی، فضائیہ اور ایرو اسپیس قیادت سے اہم ملاقاتیں

سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ترکیہ کے سرکاری دورے کے دوران اعلیٰ دفاعی، فضائیہ اور ایرو اسپیس قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر ائیر چیف نے ترک فضائیہ کے سربراہ جنرل ضیا کمال کادی اوغلو، وزیرِ قومی دفاع یاسر گلیر اور بائیکار ٹیکنالوجیز کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر سلجوق بیرکتر سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں دونوں برادر ممالک کے مابین دفاعی تعاون، ایرو اسپیس جدت اور جدید ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں اشتراک کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے سلسلے میں ائیر چیف نے سب سے پہلے ترک فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز میں جنرل ضیا کمال کادی اوغلو سے ملاقات کی جہاں انہیں تاریخی اور پرُتپاک استقبال کے ساتھ گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ترک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے کی جانب سے پیش کیا گیا گارڈ آف آنر دونوں ممالک کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات اور باہمی احترام کا مظہر تھا۔ دونوں فضائی سربراہان نے باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ فضائی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی ۔ اس موقع پر مشترکہ عسکری مشقوں، پیشہ ورانہ تبادلہ پروگرامز اور جدید تربیتی اقدامات کے ذریعے پاک فضائیہ اور ترک فضائیہ کے درمیان آپریشنل ہم آہنگی اور باہمی استعداد کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ سربراہ ترک فضائیہ نے ترک پائلٹس کی ٹریننگ میں پاک فضائیہ کے مسلسل تعاون کو سراہتے ہوئے اسے دونوں فضائی افواج کے مابین پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل فہم کے فروغ کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔ دونوں جانب سے موجودہ دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ابھرتے ہوئے شعبہ جات میں ادارہ جاتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا تاکہ بدلتے ہوئے سکیورٹی مسائل سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔

بعد ازاں سربراہ پاک فضائیہ نے ترکیہ کے وزیرِ قومی دفاع یاسر گلیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون، عسکری روابط اور مختلف شعبہ جات میں مشترکہ اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ائیر چیف نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات اسلامی اخوت، باہمی اعتماد اور مشترکہ تزویراتی مفادات پر مبنی ہیں۔ ترک وزیرِ دفاع نے موجودہ قیادت کی جانب سے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو جدید سطح پر استوار کرنے کے عمل کو سراہا اور تربیت، استعداد کار میں اضافے اور ایرو اسپیس تعاون کے شعبوں میں دوطرفہ روابط کو مزید فروغ دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ دورے کے دوران ایک اور اہم ملاقات میں ائیر چیف نے بائیکار ٹیکنالوجیز کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر سلجوق بیرکتر سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ایرو اسپیس جدت، بغیر پائلٹ فضائی نظام اور جدید ٹیکنالوجیز میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا جو دونوں ممالک کے مابین دفاعی ٹیکنالوجیز میں مشترکہ وژن کی عکاسی کرتا ہے۔

سربراہ پاک فضائیہ کا یہ اہم دورہ، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مضبوط اور دیرپا تزویراتی شراکت داری کا واضح مظہر ہے۔ یہ دورہ اس امر کا ثبوت ہے کہ دونوں برادر ممالک دفاع، ایرو اسپیس اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دے کر اپنے باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *