Banner
Daily Sahafat Quetta
September 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان کی پہلی ماس ٹرانزٹ ٹرین جناح پیپلز ٹرین عوام کی خدمت کے لیے تیارلنک شاہوانی روڈ پر ون ویلنگ کے خلاف کارروائی کی ہدایتڈیرہ بگٹی عنایت شاہ دربار پل پر مسلح افراد کی فائرنگ، 6 ایف سی اہلکار اور ڈرائیور شہیدگوٹھ محمد پناہ محمد حسنی میں بلیک ٹاپ روڈ مکمل گنداخہ: اہم ترقیاتی منصوبہ مکمل، اہل علاقہ میں خوشیکچھی، بھاگ سے کوئٹہ جانے والی مسافر ویگن دن دھاڑے گاوں حامد بستی کے مقام پر لٹ گئی9 مئی حملہ کیس: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت 5 افراد نامزدشہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں،مولانا عبدالرحمن رفیقسکھر پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، چرس اور شراب برآمد، 2 ملزمان گرفتاربچت سکیم BISP اور ہماری خواتیندریجی میں مبینہ بینک ڈکیتی، پولیس اور مسلح افراد میں فائرنگبلوچستان کی پہلی ماس ٹرانزٹ ٹرین جناح پیپلز ٹرین عوام کی خدمت کے لیے تیارلنک شاہوانی روڈ پر ون ویلنگ کے خلاف کارروائی کی ہدایتڈیرہ بگٹی عنایت شاہ دربار پل پر مسلح افراد کی فائرنگ، 6 ایف سی اہلکار اور ڈرائیور شہیدگوٹھ محمد پناہ محمد حسنی میں بلیک ٹاپ روڈ مکمل گنداخہ: اہم ترقیاتی منصوبہ مکمل، اہل علاقہ میں خوشیکچھی، بھاگ سے کوئٹہ جانے والی مسافر ویگن دن دھاڑے گاوں حامد بستی کے مقام پر لٹ گئی9 مئی حملہ کیس: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت 5 افراد نامزدشہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں،مولانا عبدالرحمن رفیقسکھر پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، چرس اور شراب برآمد، 2 ملزمان گرفتاربچت سکیم BISP اور ہماری خواتیندریجی میں مبینہ بینک ڈکیتی، پولیس اور مسلح افراد میں فائرنگ

پرنٹ میڈیا وفد کی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ سے ملاقات، ڈیجیٹل میڈیا پالیسی پر گفتگو

کوئٹہ: جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی صدر اور رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے حکومت بلوچستان کی مجوزہ ڈیجیٹل میڈیاپالیسی کومسترد کرتے ہوئے اسے ہزاروں خاندانوں کے روزگار پر کاری ضرب قرار دیا ہے.

پرنٹ میڈیا کے وفد کا میر غلام فاروق لانگو کی قیادت میں جماعت اسلامی بلوچستان کے صدر و رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ، نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان و صدر سیاسی کونسل زاہد اختر بلوچ سے جماعت اسلامی کے دفتر میں ملاقات ڈاکٹر ناشناس لہڑی بھی انکے ہمراہ تھے

انہوں نے کہا کہ یہ پالیسی دراصل مقامی صحافت کو کمزور کرنے اور اس سے وابستہ افراد کو معاشی طور پر مفلوج کرنے کی ایک کوشش ہے، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ہمیشہ عوامی حقوق، روزگار کے تحفظ اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے میدان میں رہی ہے اور اس معاملے پر بھی بھرپور جدوجہد کرے گی.

یہ بات انہوں نے اخباری مدیران کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہی، جس کی قیادت میر فاروق لانگو کر رہے تھے جبکہ ڈاکٹر ناشناس لہڑی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ میڈیا خصوصاً پرنٹ میڈیا معاشرے کا ایک مضبوط ستون ہے، جس نے ہمیشہ عوامی مسائل کو اجاگر کیا اور حقائق کو ذمہ داری سے سامنے رکھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ چند تحفظات کی بنیاد پر پورے شعبے کو نشانہ بنانا ناانصافی ہے اور اس سے صحافت کی آزادی بھی متاثر ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی ایک بڑی عوامی جماعت ہے وہ کبھی ایسے اقدامات کی حمایت نہیں کرے گی جن سے میڈیا اداروں کے وسائل بند ہوں اور ہزاروں افراد بیروزگار ہو جائیں۔

انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اس متنازعہ پالیسی پر نظرثانی کریں اور اخباری صنعت کو درپیش مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں۔

آخر میں انہوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی اس مسئلے کو ہر سطح پر اٹھائے گی، وزیراعلیٰ سے ملاقات، اسمبلی فلور اور عوامی سطح پر بھرپور آواز بلند کی جائے

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *