Banner
Daily Sahafat Quetta
September 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان کی پہلی ماس ٹرانزٹ ٹرین جناح پیپلز ٹرین عوام کی خدمت کے لیے تیارلنک شاہوانی روڈ پر ون ویلنگ کے خلاف کارروائی کی ہدایتڈیرہ بگٹی عنایت شاہ دربار پل پر مسلح افراد کی فائرنگ، 6 ایف سی اہلکار اور ڈرائیور شہیدگوٹھ محمد پناہ محمد حسنی میں بلیک ٹاپ روڈ مکمل گنداخہ: اہم ترقیاتی منصوبہ مکمل، اہل علاقہ میں خوشیکچھی، بھاگ سے کوئٹہ جانے والی مسافر ویگن دن دھاڑے گاوں حامد بستی کے مقام پر لٹ گئی9 مئی حملہ کیس: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت 5 افراد نامزدشہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں،مولانا عبدالرحمن رفیقسکھر پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، چرس اور شراب برآمد، 2 ملزمان گرفتاربچت سکیم BISP اور ہماری خواتیندریجی میں مبینہ بینک ڈکیتی، پولیس اور مسلح افراد میں فائرنگبلوچستان کی پہلی ماس ٹرانزٹ ٹرین جناح پیپلز ٹرین عوام کی خدمت کے لیے تیارلنک شاہوانی روڈ پر ون ویلنگ کے خلاف کارروائی کی ہدایتڈیرہ بگٹی عنایت شاہ دربار پل پر مسلح افراد کی فائرنگ، 6 ایف سی اہلکار اور ڈرائیور شہیدگوٹھ محمد پناہ محمد حسنی میں بلیک ٹاپ روڈ مکمل گنداخہ: اہم ترقیاتی منصوبہ مکمل، اہل علاقہ میں خوشیکچھی، بھاگ سے کوئٹہ جانے والی مسافر ویگن دن دھاڑے گاوں حامد بستی کے مقام پر لٹ گئی9 مئی حملہ کیس: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت 5 افراد نامزدشہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں،مولانا عبدالرحمن رفیقسکھر پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، چرس اور شراب برآمد، 2 ملزمان گرفتاربچت سکیم BISP اور ہماری خواتیندریجی میں مبینہ بینک ڈکیتی، پولیس اور مسلح افراد میں فائرنگ

بجٹ میں مقامی طور پر تیار ہونے والی گاڑیوں کے خام مال پر ٹیکسز میں کمی کا امکان

بجٹ میں مقامی طور پر تیار ہونے والی گاڑیوں کے خام مال پر ٹیکسز میں کمی کا امکان
مقامی طور پر تیار گاڑیوں کے لیے نیشنل ایوریج ٹیرف 6 فیصد سے کم رکھنے کی تجویز دی گئی ہے

حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ میں مقامی طور پر تیار ہونے والی گاڑیوں کے خام مال پر ٹیکسز میں کمی کا امکان ہے۔

اس سلسلے میں مقامی طور پر تیار گاڑیوں کے لیے نیشنل ایوریج ٹیرف 6 فیصد سے کم رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے نئے بجٹ اور نئی آٹو پالیسی میں مقامی آٹو انڈسٹری کے فروغ کے لیے تجاویز پیش کی گئی ہیں ۔ الیکٹرک وہیکل پالیسی کا دائرہ تمام نیو انرجی وہیکلز تک بڑھانے کی تجویز ہے۔

اسی طرح ای وی، پلگ اِن ہائبرڈ اور فیول سیل وہیکلز کو بھی رعایتی ٹیرف میں شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔اس کے علاوہ نیشنل ٹیرف پالیسی کے تحت اضافی کسٹمز ڈیوٹی ختم اور ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی کی تجویز بھی ہے۔

مقامی اسمبل ای وی گاڑیوں کو درآمدی اور مکمل تیار گاڑیوں پر ترجیحی تحفظ دینے کی تجویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی طور پر تیار گاڑیوں کے لیے نیشنل ایوریج ٹیرف 6 فیصد سے کم رکھنے کی تجویز ہے جب کہ سی کے ڈی پارٹس پر مجوزہ رعایتی کسٹمز ڈیوٹی 30 جون 2028 تک نافذ رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے آٹو سیکٹر مراعات کو مرحلہ وار نارمل ریجیم میں منتقل کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *