Banner

ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کےلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے،مہراللہ بادینی

Share

Share This Post

or copy the link

کوئٹہ(خ ن )وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوامی مسائل اور مشکلات کے فوری حل کے سلسلے میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے اپنے دفتر میں آنے والے سائلین کے مسائل براہ راست سنے اور انہوں نے شہریوں کے مسائل غور سے سن کر موقع پر متعدد احکامات جاری کیے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔حکومت بلوچستان شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد پر یقین رکھتی ہے۔ان کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد عوام کو اپنے مسائل کے حل کے لیے براہ راست ڈپٹی کمشنرز تک رسائی میں آسانی پیدا کرنا ہے۔ضلعی انتظامیہ عوام کے مسائل کے حل کے سلسلے میں ہرممکن اقدامات پر یقین رکھتی ہے

ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کےلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے،مہراللہ بادینی

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us