Banner
Daily Sahafat Quetta
September 17, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بشریٰ بی بی کا 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوعدورہ لندن کے لئے سرکاری طیارے کا استعمال ، مریم نواز نے ادائیگی کردیجدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے طیارے میں آگ کی اطلاع، مسافروں کا ہنگامی انخلالاک ڈاؤن کسی صورت قبول نہیں، تاجروں پر پابندیاں ناقابلِ برداشت ہیں، کاشف حیدریفیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر مشاورتپاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کیلیے مکمل طور پر سعودی عرب کے ساتھ ہے، دفتر خارجہکراچی میں بینک بھی لوٹے جاتے ہیں، ایسا کچھ نہیں، گورنر بلوچستاننوحصار پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث 3 ملزمان گرفتارآواران میں 3 دہشتگرد ہلاک، سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستانوزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صحافی پر مبینہ تشدد کا مقدمہ درجبشریٰ بی بی کا 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوعدورہ لندن کے لئے سرکاری طیارے کا استعمال ، مریم نواز نے ادائیگی کردیجدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے طیارے میں آگ کی اطلاع، مسافروں کا ہنگامی انخلالاک ڈاؤن کسی صورت قبول نہیں، تاجروں پر پابندیاں ناقابلِ برداشت ہیں، کاشف حیدریفیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر مشاورتپاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کیلیے مکمل طور پر سعودی عرب کے ساتھ ہے، دفتر خارجہکراچی میں بینک بھی لوٹے جاتے ہیں، ایسا کچھ نہیں، گورنر بلوچستاننوحصار پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث 3 ملزمان گرفتارآواران میں 3 دہشتگرد ہلاک، سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستانوزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صحافی پر مبینہ تشدد کا مقدمہ درج

پہلگام فالس فلیگ آپریشن؛ ڈی جی آئی ایس پی آر کی 30 اپریل 2025 کی بریفنگ کے اہم نکات

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے 30 اپریل 2025ء کو بریفنگ کے دوران پہلگام فالس فلیگ سے پردہ اٹھایا تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے پہلگام فالس فلیگ کے حوالے سے جو سوالات اور خدشات بھارت کے سامنے رکھے ان کا جواب ایک سال بعد بھی نہیں مل سکا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہم اس واقعے کے حقائق پر جائیں گے، الزامات پر نہیں، اگر الزام یہ ہے کہ یہ واقعہ پاکستانی سرزمین سے نام نہاد دہشت گردوں نے کیا تو یہ مدنظر رکھا جائے کہ پہلگام کسی بھی پاکستانی قصبے سے 200 کلو میٹر سے زیادہ دور ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ یہ کوئی ایسا ہموار علاقہ نہیں جو سفر کے لیے آسان ہو اور نہ ہی یہاں ایسی سڑکیں ہیں جو ہر موسم میں کھلی رہ سکیں، جائے وقوعہ سے پولیس اسٹیشن تک پہنچنے میں کم از کم آدھا گھنٹہ لگتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ایف آئی آر کے مطابق 10 منٹ میں پولیس کا پہنچنا اور واپس آ کر رپورٹ درج کرنا سوالیہ نشان ہے، جس سے تیاری کا شبہ پیدا ہوتا ہے۔ بھارتی انٹیلی جنس کو واقعے کی پیشگی اطلاع نہیں تھی، لیکن واقعے کے فوراً بعد 10 منٹ میں یہ دعویٰ سامنے آگیا کہ حملہ آور سرحد پار سے آئے تھے۔

مزید پڑھیں
Express News
بھارتی میڈیا کی پہلگام فالس فلیگ پر غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ، پاکستان مخالف جارحانہ بیانیہ

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ ایک بیانیہ بنایا جا رہا ہے کہ یہ کارروائی مذہب کی بنیاد پر ہوئی اور مسلمانوں کو چھوڑ کر ہندوؤں کو نشانہ بنایا گیا لیکن پہلگام کا واقعہ بھارتی انٹیلی جنس اور سیکیورٹی اداروں کی ناکامی کی وجہ سے پیش آیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ واقعے کے کچھ ہی دیر بعد یہ بھی کہا جانے لگا کہ دہشت گرد مسلمان تھے جنہوں نے سیاحوں کو قتل کیا لیکن دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، نہ مسلمان، نہ عیسائی اور نہ ہندو دہشت گرد ہوتا ہے، یہ کہنا درست نہیں کہ صرف ہندوؤں کو نشانہ بنایا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ پہلگام فالس فلیگ پر صرف ہم نہیں بلکہ بھارت کے اندر سے بھی آوازیں اٹھ رہی ہیں، واقعے کے فوراً بعد بھارت کے مخصوص سوشل میڈیا ہینڈلز نے خبر بریک کرنا شروع کر دی اور بھارتی ایجنسیوں سے منسلک ہینڈلز نے محض 5 منٹ میں ملبہ پاکستان پر ڈال دیا۔ پہلگام فالس فلیگ کے بعد بغیر کسی ثبوت پاکستان پر پراکسیز کے ذریعے حملے کا الزام لگایا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی پریس کانفرنس میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے پسِ پردہ حقائق میڈیا کے سامنے رکھے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں ٹھوس ثبوتوں کے ساتھ حقائق سامنے رکھے اور بھارتی فالس فلیگ کے ڈرامے کو بے نقاب کیا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *