Banner

امن دشمن عناصر قانون کی گرفت سے ہرگز نہیں بچ سکیں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان

featured
Share

Share This Post

or copy the link

وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں سبزی فروشوں پر فائرنگ کے افسوسناک واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے محکمہ داخلہ اور انسپکٹر جنرل)آئی جی( پولیس سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلی نے اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ معصوم شہریوں پر فائرنگ کی یہ بزدلانہ کارروائی کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیراعلی نے انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی ہے

 

کہ فائرنگ میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔وزیراعلی بلوچستان نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ امن دشمن عناصر قانون کی گرفت سے ہرگز نہیں بچ سکیں گے اور معصوم شہریوں کی جان و مال سے کھیلنے والوں کے خلاف ریاست پوری قوت کے ساتھ کارروائی کرے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی اور دہشت گردوں کو ان کے عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے گا

امن دشمن عناصر قانون کی گرفت سے ہرگز نہیں بچ سکیں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us