Banner

امارات کو رقم کی واپسی، سعودی عرب اور قطر پاکستان کو 5 ارب ڈالر دیں گے: ترک میڈیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ترکیے کی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کو رقم واپسی پر سعودی عرب اور قطر پاکستان کو 5 ارب ڈالر دیں گے۔

ترک میڈیا کے مطابق گزشتہ روز سعودی وزیر خزانہ نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں انہوں نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کی وجہ سے بڑھتے ہوئے بیرونی دباؤ اور اخراجات کے پیش نظر پاکستان کو اپنی مالی مدد کا یقین دلایا۔

ترک میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ملاقات میں پاکستان نے سعودی عرب سے مزید مالی امداد کی درخواست کی جس میں موجودہ نقد ڈپازٹس میں اضافہ اور تیل کی سہولت (Oil Financing Facility) کی مدت میں توسیع شامل ہے جو رواں ماہ کے آخر میں ختم ہونے والی ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق اس اہم ملاقات میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت دیگر اعلیٰ پاکستانی حکام نے شرکت کی، ملاقات کا محور اقتصادی تعاون اور سعودی عرب و متحدہ عرب امارات کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں علاقائی صورتحال رہی۔

ترک میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ سعودی عرب اور قطر نے پاکستان کو 5 ارب ڈالر کی مالی معاونت کی یقین دہانی کرائی ہے جس سے پاکستان کو کمزور زرِ مبادلہ ذخائر پر دباؤ کم کرنے اور بیرونی ادائیگیاں کرنے میں مدد ملے گی۔

ایک سینیئر پاکستانی اہلکار کے مطابق پاکستان اپریل کے اختتام تک متحدہ عرب امارات کو 3.5 ارب ڈالر کا قرض واپس کرے گا کیونکہ ابوظبی نے فوری ادائیگی کی درخواست کی ہے۔

پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر اس وقت تقریباً 16.4 ارب ڈالر ہیں۔

امارات کو رقم کی واپسی، سعودی عرب اور قطر پاکستان کو 5 ارب ڈالر دیں گے: ترک میڈیا

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us