Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دیامن بورڈ نے حماس کے غیر مسلح ہونے اور اسرائیلی فوج کے انخلاء کا معاہدہ کر لیا، صدر ٹرمپموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتدہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دیامن بورڈ نے حماس کے غیر مسلح ہونے اور اسرائیلی فوج کے انخلاء کا معاہدہ کر لیا، صدر ٹرمپموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقات

نمبر 4 میں سیاسی سرگرمیاں تیز، رانا طارق کے حق میں عوامی رائے سامنے آگئی

میرپورخاص (بیورو چیف: رانا علی اکبر راجپوت)
میروا گورچانی کے وارڈ نمبر 4 میں سیاسی درجہ حرارت بڑھنے لگا ہے، جہاں علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے رانا طارق کو کونسلر کی نشست پر الیکشن لڑانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ عوامی حلقوں کی جانب سے سامنے آنے والی رائے کے مطابق علاقے کو اس وقت ایک فعال، دیانتدار اور عوامی مسائل سے آگاہ قیادت کی ضرورت ہے۔
شہریوں نے واضح طور پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ “چار نمبر وارڈ کی رائے ہے کہ رانا طارق کو کونسلر کی سیٹ پر الیکشن لڑایا جائے” تاکہ علاقے میں جاری پانی کی قلت، صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال اور دیگر بنیادی مسائل کو مؤثر انداز میں حل کیا جا سکے۔
مقامی ذرائع کے مطابق ماضی میں منتخب نمائندوں کی کارکردگی عوامی توقعات پر پوری نہیں اتر سکی، جس کے باعث شہری اب نئی قیادت کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ رانا طارق کے حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ ایک متحرک اور عوامی سوچ رکھنے والے فرد ہیں جو مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کر سکتے ہیں۔
اس سلسلے میں زون انچارج خالد تبسم بھائی اور سیکٹر انچارج میروا گورچانی رانا اسحاق اویسی بھائی سے بھی عوامی اپیل کی گئی ہے کہ وہ رانا طارق کو باضابطہ طور پر کونسلر کی نشست کے لیے نامزد کرانے میں اپنا کردار ادا کریں، تاکہ عوامی خواہشات کے مطابق ایک مضبوط امیدوار میدان میں آ سکے۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ اگر رانا طارق نے باقاعدہ طور پر انتخابی میدان میں قدم رکھا تو وارڈ نمبر 4 میں مقابلہ نہایت دلچسپ اور سخت ہو جائے گا، اور یہ نشست مقامی سیاست کا مرکز بن سکتی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *