Banner

صحت کے شعبے کی بہتری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،بخت کاکڑ

featured
Share

Share This Post

or copy the link

وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ صوبے میں صحت کے شعبے کی بہتری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور موجودہ حکومت عوام کو بنیادی طبی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے‘ےہ بات انہوں نے مختلف وفود سے بات چےت کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں اسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لیے نئی بھرتیاں کی جائیں گی، جبکہ موجودہ عملے کی استعداد کار بڑھانے کے لیے خصوصی ٹریننگ پروگرامز شروع کیے جا رہے ہیں۔وزیر صحت نے اس موقع پر صوبے میں حالیہ بیماریوں اور وبائی صورتحال پر قابو پانے کے لیے کیے گئے اقدامات کی تفصیلات بھی بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن مہمات کو تیز کیا جا رہا ہے، خاص طور پر بچوں اور خواتین کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے بڑے پیمانے پر آگاہی پروگرام بھی شروع کیے گئے ہیں‘بخت کاکڑ نے کہا کہ صوبائی حکومت صحت کے شعبے میں نجی اداروں کے تعاون کو بھی خوش آمدید کہتی ہے تاکہ عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بوجھ میں کمی لائی جا سکے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئندہ بجٹ میں صحت کے لیے خطیر رقم مختص کی جائے گی تاکہ صوبے کے اسپتالوں میں جدید آلات، ایمبولینس سروس اور ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے‘وزیر صحت نے کہا کہ بلوچستان کے عوام صحت کے شعبے میں حقیقی تبدیلی دیکھیں گے اور حکومت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی

صحت کے شعبے کی بہتری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،بخت کاکڑ

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us