Banner
Daily Sahafat Quetta
September 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیمصنوعی ذہانت (AI) – ابتدا، حال اور مستقبلچراغِ علم سے روشن ہوتی نسلیں پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ ثمینہ کی تعلیمی خدمات اور طالبات کی تربیتنصیر احمد کاکڑ پر حملے کے خلاف گنداخہ میں احتجاجروہڑی ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری، منصوبے پر ایک ارب 27 کروڑ روپے لاگت آئے گیکوئٹہ میں اے جی آفس کے آڈٹ افسر فائرنگ سے جاں بحق، پولیس کی تحقیقات شروعاکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کی تقریبِ پذیرائی،میر نواز سولنگی کی کوئٹہ آمد ، آغاگل کی جانب سے عشائیہکوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین فوری بحال کی جائے،اسلم اچکزئی14 سالہ اسد عاطف نے انڈر 14 نیشنل پیڈل چیمپئن شپ جیت لیکوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیمصنوعی ذہانت (AI) – ابتدا، حال اور مستقبلچراغِ علم سے روشن ہوتی نسلیں پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ ثمینہ کی تعلیمی خدمات اور طالبات کی تربیتنصیر احمد کاکڑ پر حملے کے خلاف گنداخہ میں احتجاجروہڑی ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری، منصوبے پر ایک ارب 27 کروڑ روپے لاگت آئے گیکوئٹہ میں اے جی آفس کے آڈٹ افسر فائرنگ سے جاں بحق، پولیس کی تحقیقات شروعاکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کی تقریبِ پذیرائی،میر نواز سولنگی کی کوئٹہ آمد ، آغاگل کی جانب سے عشائیہکوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین فوری بحال کی جائے،اسلم اچکزئی14 سالہ اسد عاطف نے انڈر 14 نیشنل پیڈل چیمپئن شپ جیت لی

شاہو قلندر مزار کی بحالی مکمل، تاریخی ورثہ نئی شان سے بحال

کوئٹہ/پنجگور: بلوچستان کے تاریخی و روحانی ورثے “شاہو قلندر” کے مزار کی بحالی اور تزئین و آرائش کا منصوبہ کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔ خستہ حال مزار کی مرمت کے بعد یہ قدیمی ورثہ اب اپنی اصل خوبصورتی کے ساتھ نمایاں حیثیت اختیار کر گیا ہے۔

یہ منصوبہ تقریباً 18 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا، جسے ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے ماہر اداروں اور والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کے تعاون سے ریکارڈ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے منصوبے کے اعلیٰ معیار اور بروقت تکمیل پر ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی کارکردگی کو سراہا۔

مزید برآں، خدابادان فورٹ پنجگور اور پنوں فورٹ تربت کی بحالی کی ذمہ داری بھی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کو سونپ دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے پنجگور کے دورے کے دوران عوامی رابطوں اور ترقیاتی سرگرمیوں میں تیزی لانے پر زور دیا اور کھلی کچہری میں عوامی مسائل براہ راست سنے۔

اس موقع پر گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج خدابادان کی مرمت کے لیے 10 ملین روپے کی منظوری دی گئی جبکہ پنجگور میں زیتون آئل پلانٹ کے قیام کا اعلان بھی کیا گیا۔ عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے دو گرین اور ایک پنک بس فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے ون ڈاکومنٹ رجیم کے نفاذ کے بعد عوام کو درپیش مسائل کے فوری حل کی ہدایت دیتے ہوئے بارڈر کراسنگ پر ایف آئی اے امیگریشن ڈیسک کے قیام کا حکم دیا۔ ساتھ ہی یونیورسٹی آف مکران پنجگور کیمپس کے مسائل کے حل کے لیے محکمہ تعلیم کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *