Banner
Daily Sahafat Quetta
November 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پی آئی اے کا پہلا جدید بوئنگ ڈریم لائنر طیارہ پاکستان پہنچ گیاایران امریکا کشیدگی؛ پیٹرول کی قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار تبدیل، نیا فارمولا جاریحب ڈیم کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو نوجوان جاں بحقحرمت مساجد و مزارات اولیاء کرام صوفیا کا پیغام امن کانفرنسمحترمہ شبانہ رضا نے متحدہ عرب امارات میں جدید میڈیکل کلینک قائم کرکے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیاگنداواہ: نوشہرہ تا جھل مگسی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، ایمبولینسوں اور مسافروں کو شدید مشکلاتراولپنڈی میں 60 لاکھ 50 ہزار روپے کے مبینہ ویزا فراڈ کا مقدمہ درج، پانچ افراد پر شبہراولپنڈی این سی سی آئی اے کی کارروائی، شہری سے فراڈ کے ذریعے ہتھیائی گئی 59 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمدآشیانہ قائد کے بچے اپنی تربیت اور اخلاق سے والدین کی پہچان بن گئےپہلے صدارت کا لالچ دیا گیا، پھر ریاست میں مولانا کو حصہ نہ دے کر زیادتی کی گئی، طاہر اشرفیپی آئی اے کا پہلا جدید بوئنگ ڈریم لائنر طیارہ پاکستان پہنچ گیاایران امریکا کشیدگی؛ پیٹرول کی قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار تبدیل، نیا فارمولا جاریحب ڈیم کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو نوجوان جاں بحقحرمت مساجد و مزارات اولیاء کرام صوفیا کا پیغام امن کانفرنسمحترمہ شبانہ رضا نے متحدہ عرب امارات میں جدید میڈیکل کلینک قائم کرکے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیاگنداواہ: نوشہرہ تا جھل مگسی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، ایمبولینسوں اور مسافروں کو شدید مشکلاتراولپنڈی میں 60 لاکھ 50 ہزار روپے کے مبینہ ویزا فراڈ کا مقدمہ درج، پانچ افراد پر شبہراولپنڈی این سی سی آئی اے کی کارروائی، شہری سے فراڈ کے ذریعے ہتھیائی گئی 59 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمدآشیانہ قائد کے بچے اپنی تربیت اور اخلاق سے والدین کی پہچان بن گئےپہلے صدارت کا لالچ دیا گیا، پھر ریاست میں مولانا کو حصہ نہ دے کر زیادتی کی گئی، طاہر اشرفی

کراچی میں ایک بار پھر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، الرٹ جاری

شہر قائد میں مغربی ہواؤں کے نئے سلسلے کے تحت گرج چمک کے ساتھ ہلکی تا درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

سسٹم کے زیر اثر کراچی میں رات کے وقت مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش، پھوار اور بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ کل 6 اپریل کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی تا درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو کراچی میں تندوتیز ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے۔

اسی طرح، دیہی سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی نئے بارش کے نظام کے سبب گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔ آسمانی بجلی، ژالہ باری اور تیز ہواؤں کے سبب کمزور املاک کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

اس حوالے سے سینیئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ آئندہ دنوں میں مختلف اضلاع میں متوقع بارشوں کے پیش نظر صوبائی حکومت نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا ہے۔ سکھر، کشمور، گھوٹکی، جامشورو، شکارپور، جیکب آباد، لاڑکانہ اور قمبر شہدادکوٹ میں بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 6 اپریل کو شدت اختیار کر سکتا ہے، ممکنہ موسمی صورتحال کے پیش نظر شہری علاقوں میں نکاسیٔ آب کے مؤثر انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ حساس ڈھانچوں اور کھڑی فصلوں کے تحفظ کے لیے پیشگی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ اداروں کو نکاسیٔ آب کے نظام کو مزید مؤثر اور فعال رکھنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ سندھ حکومت نے ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، ریسکیو سروسز اور دیگر متعلقہ محکموں کو مکمل طور پر متحرک کر دیا ہے تاکہ عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ نشیبی علاقوں میں رہنے والے افراد کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، کسانوں کو موسمی صورتحال کے پیش نظر حکومتی رہنمائی اور معاونت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ اپنی فصلوں کے تحفظ کے لیے بروقت اقدامات کر سکیں۔

سینیئر وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی بھی ممکنہ نقصان کے ازالے کے لیے مؤثر لائحہ عمل ترتیب دیا جا رہا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *