Banner

خیبر پختونخوا کے 8 تعلیمی بورڈز میں نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز

featured
Share

Share This Post

or copy the link

پشاور (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے 8 تعلیمی بورڈز کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔

صوبہ بھر سے 9 لاکھ 17 ہزار 532 طلبہ و طالبات امتحانات میں شریک ہو رہے ہیں، جبکہ پشاور تعلیمی بورڈ میں سب سے زیادہ ایک لاکھ 93 ہزار 29 امیدوار امتحان دے رہے ہیں۔

امتحانات کے انعقاد کے لیے صوبے بھر میں 3336 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں 23 ہزار 708 اہلکاروں پر مشتمل عملہ تعینات کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق امتحانی مراکز کی سیکیورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ نقل کی روک تھام کے لیے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے افسران پر مشتمل خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو امتحانی عمل کی نگرانی کریں گی۔

امتحانات کے پہلے روز دسویں جماعت کا اسلامیات کا پرچہ لیا جا رہا ہے، جو صبح 9 بجے سے 11 بجے تک جاری رہے گا۔

خیبر پختونخوا کے 8 تعلیمی بورڈز میں نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us