Banner
Daily Sahafat Quetta
September 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی دفاعی کمپنی کے وفد کی ملاقاتنجی تصاویر لیک کرنے کی دھمکیاں، شادی سے قبل کون سا اہم فیصلہ کر لیا تھا؟، مومنہ اقبال نے راز افشاں کردیاگنداخہ، اوستا محمد سمیت مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، موسم خوشگوارٹیکنالوجی کو صرف حاضری نہیں، تدریس بہتر بنانے کیلئے بھی استعمال کیا جائے، مولانا ہدایت الرحمنسردار سرفراز ڈومکی ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے، میر سرفراز بگٹییونیورسٹی آف لورالائی میں مینٹرنگ پروگرام اختتام پذیر، مینٹرز اور مینٹیز میں سرٹیفکیٹس تقسیمقمر سلطانہ کا لورالائی کے گرلز پرائمری اسکولوں کا اچانک دورہ، تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہاسمارٹ لاگ ڈاؤن ملک مفلوج کرنے کے مترادف ہے، سید امان شاہبھارتی جیل میں قید عبدالواسع کی رہائی کیلئے حکومت سے سفارتی کردار ادا کرنے کی اپیلملاوٹی دودھ کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی خصوصی مہم، پہلے روز 2 یونٹس سیلفیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی دفاعی کمپنی کے وفد کی ملاقاتنجی تصاویر لیک کرنے کی دھمکیاں، شادی سے قبل کون سا اہم فیصلہ کر لیا تھا؟، مومنہ اقبال نے راز افشاں کردیاگنداخہ، اوستا محمد سمیت مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، موسم خوشگوارٹیکنالوجی کو صرف حاضری نہیں، تدریس بہتر بنانے کیلئے بھی استعمال کیا جائے، مولانا ہدایت الرحمنسردار سرفراز ڈومکی ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے، میر سرفراز بگٹییونیورسٹی آف لورالائی میں مینٹرنگ پروگرام اختتام پذیر، مینٹرز اور مینٹیز میں سرٹیفکیٹس تقسیمقمر سلطانہ کا لورالائی کے گرلز پرائمری اسکولوں کا اچانک دورہ، تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہاسمارٹ لاگ ڈاؤن ملک مفلوج کرنے کے مترادف ہے، سید امان شاہبھارتی جیل میں قید عبدالواسع کی رہائی کیلئے حکومت سے سفارتی کردار ادا کرنے کی اپیلملاوٹی دودھ کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی خصوصی مہم، پہلے روز 2 یونٹس سیل

عوامی خدمت پیپلز پارٹی کے منشور کا بنیادی ستون ہے، فیصل جمالی

صوبائی وزیر برائے لائیو اسٹاک اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سردارزادہ فیصل خان جمالی نے کہا ہے کہ حلقہ انتخاب کی ہمہ جہت ترقی، خوشحالی اور پائیدار امن ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، اور وہ اس مقصد کے حصول کے لیے پہلے دن سے سنجیدگی اور تسلسل کے ساتھ عملی اقدامات کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوٹھ سردار رستم خان جمالی اوستا محمد میں آ ئی این پی کے نمائندے محمد رفیق پندرانی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سردار گھرانہ ہمیشہ سے عوام کے دکھ سکھ میں برابر کا شریک رہا ہے، چاہے وہ اقتدار میں ہوں یا اپوزیشن میں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کا بنیادی ستون ہے، اور وہ بلا تفریق رنگ و نسل ہر شہری کی خدمت کو اپنا قومی و اخلاقی فرض سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت دیگر اضلاع کی طرح ضلع اوستا محمد کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ٹھوس اور مو¿ثر اقدامات کر رہی ہے۔ مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جبکہ ان کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، تاکہ یہ منصوبے دیرپا ہوں اور عوام کو حقیقی اور مستقل فائدہ پہنچا سکیں۔سردارزادہ فیصل خان جمالی کا کہنا تھا کہ ان کی بھرپور کوشش ہے کہ جاری ترقیاتی کام نہ صرف بروقت مکمل ہوں بلکہ اعلیٰ معیار کے حامل بھی ہوں، تاکہ آنے والے وقتوں میں بھی عوام ان سے مستفید ہوتے رہیں۔آخر میں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ مستقبل میں بھی عوامی خدمت، علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنی جدوجہد پوری دیانتداری اور خلوص کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *