Banner

بلوچستان میں ٹرین سروس کل مکمل طور پر معطل رہے گی، پاکستان ریلویز

featured
Share

Share This Post

or copy the link

لاہور: پاکستان ریلویز نے بلوچستان میں 27 مارچ کو ٹرین سروس مکمل طور پر معطل رکھنے کا اعلان کر دیا۔

ریلوے حکام کے مطابق یہ فیصلہ فنی وجوہات اور ریلوے ٹریک کی مرمت کے باعث کیا گیا ہے، جس کے تحت جمعہ کے روز صوبے بھر میں تمام ٹرینیں بند رہیں گی۔

اعلامیے کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس 27 مارچ کو روانہ نہیں ہوگی، جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد سے واپس موڑ دیا جائے گا۔

حکام نے مزید بتایا کہ کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل اور چمن کے لیے چلنے والی چمن پسنجر ٹرین پہلے ہی مختلف وجوہات کی بنا پر معطل ہیں۔

بلوچستان میں ٹرین سروس کل مکمل طور پر معطل رہے گی، پاکستان ریلویز

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us