Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سوراب میں مسلح افراد کی ناکہ بندی، بس اور مزدا ڈرائیور سمیت لے گئےوزیراعظم ریلیف اسکیم، سستے پیٹرول کیلئے ڈیجیٹل نظام فعالمستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی؛ کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاکوندر: قومی شاہراہ پر خوفناک حادثہ، 2 ڈرائیور جاں بحق، خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمیمستونگ: خاتون پر تیزاب گردی کا الزام بے بنیاد ہے، سسرالی خاندان کا مؤقفدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاسوراب میں مسلح افراد کی ناکہ بندی، بس اور مزدا ڈرائیور سمیت لے گئےوزیراعظم ریلیف اسکیم، سستے پیٹرول کیلئے ڈیجیٹل نظام فعالمستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی؛ کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاکوندر: قومی شاہراہ پر خوفناک حادثہ، 2 ڈرائیور جاں بحق، خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمیمستونگ: خاتون پر تیزاب گردی کا الزام بے بنیاد ہے، سسرالی خاندان کا مؤقفدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیا

وزیراعظم سے چینی سفیر کی اہم ملاقات، سی پیک 2 پر کام تیز کرنے پر اتفاق

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے اہم ملاقات کی، جس میں باہمی تعاون اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، معاون خصوصی سید طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے چین میں ’ٹو سیشنز‘ کے کامیاب انعقاد پر چینی قیادت کو مبارکباد دی اور یوم پاکستان پر نیک تمناؤں کے اظہار پر چینی صدر شی جن پنگ، وزیراعظم لی کیانگ اور وزیر خارجہ وانگ یی کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے زرعی شعبے، صنعتی تعاون اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کے تحت سی پیک کے دوسرے مرحلے کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

چینی سفیر نے پاکستان کی معاشی استحکام کے لیے اصلاحاتی اقدامات کو سراہتے ہوئے تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔ دونوں ممالک نے دوطرفہ روابط کے فروغ اور سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر مزید روابط بڑھانے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم نے علاقائی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کشیدگی میں کمی اور خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کو اجاگر کیا، جبکہ باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *