Banner

وزیراعظم کی خلیجی ممالک کو وافر مقدار میں اشیاء خور و نوش برآمد کرنے کی ہدایت

featured
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے موجودہ بدلتی ہوئی خطے کی صورتحال کے پیش نظر ملک میں غذائی ضروریات اور برآمدات کی نگرانی کے لیے ہدایات جاری کی ہیں۔

وزیرِ اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ملک میں اشیاء خور و نوش کے موجودہ ذخائر، پیداوار اور برآمد کی استعداد پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں اشیاء خورونوش کا وافر ذخیرہ موجود ہے اور کسی بھی قسم کی قلت نہیں۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ عالمی سپلائی چینز متاثر ہونے کے باوجود پاکستانی مصنوعات کی برآمد کی استعداد میں اضافہ ہوا ہے، اور موجودہ صورتحال میں برادر خلیجی ممالک کو اشیاء خورونوش کی بروقت فراہمی اور غذائی تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے ہدایت دی کہ پاکستانی غذائی ضروریات کو متاثر کیے بغیر برادر خلیجی ممالک میں اشیاء خورونوش برآمد کرنے کے لیے جامع لائحہ عمل تشکیل دیا جائے اور معیار اعلیٰ رکھا جائے۔ وزیرِ اعظم نے پی این ایس سی کو بحری راستے کے ذریعے اشیاء خورونوش کی برآمدات کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا بھی حکم دیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان کے زرعی شعبے بشمول زرعی اجناس، گوشت، پولٹری، ڈیری اور سی فوڈ میں برآمد کی وسیع استعداد موجود ہے۔ وزیرِ اعظم نے اس ضمن میں روزانہ جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل دی اور برادر خلیجی ممالک میں تعینات سفیران و ٹریڈ افسران کو متحرک رہنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء جام کمال خان، رانا تنویر حسین، احد خان چیمہ، معاون خصوصی ہارون اختر، صوبائی چیف سیکریٹریز اور نجی ایسوسی ایشنز کے نمائندگان بھی شریک ہوئے۔

وزیراعظم کی خلیجی ممالک کو وافر مقدار میں اشیاء خور و نوش برآمد کرنے کی ہدایت

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us