Banner

ڈیجیٹل شناختی کارڈ فزیکل شناختی کارڈ کے مساوی ہے، نادرا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

National Database and Registration Authority (نادرا) نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل شناختی کارڈ فزیکل شناختی کارڈ کے برابر قانونی حیثیت رکھتا ہے اور بعض سرکاری دفاتر یا اداروں کا ڈیجیٹل کے بجائے فزیکل کارڈ یا فوٹو کاپی طلب کرنا قانونی و ضابطہ جاتی فریم ورک کے منافی ہے۔

نادرا ترجمان کے مطابق نادرا آرڈیننس کے تحت ریگولیشن 9 اور 10 ڈیجیٹل شناختی اسناد کو قانونی حیثیت دیتے ہیں اور یہ شناخت کے درست ثبوت کے طور پر تسلیم شدہ ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ڈیجیٹل شناختی کارڈ کے استعمال سے غیر ضروری فوٹو کاپی کی ضرورت کم ہوتی ہے، شہریوں کے ذاتی ڈیٹا کا تحفظ ممکن ہوتا ہے اور شناختی معلومات کے غلط استعمال کی روک تھام کی جا سکتی ہے۔

نادرا نے تمام سرکاری محکموں، عوامی و مالیاتی اداروں اور ٹیلی کام آپریٹرز سے کہا ہے کہ وہ ان احکامات پر عمل درآمد یقینی بنائیں اور شہری اپنی شکایات نادرا کے سرکاری شکایتی نظام کے ذریعے درج کرا سکتے ہیں۔

ڈیجیٹل شناختی کارڈ فزیکل شناختی کارڈ کے مساوی ہے، نادرا

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us