Banner
Daily Sahafat Quetta
September 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سیاسی جماعتوں کے لانگ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت، ڈی چوک پر کنٹینرز پہنچا دیے گئےوڈھ میں مسلح افراد کا کیمپ پر حملہ، پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحقمرکزِ اسلام کا حیران کن تاریخی سوانحادراک کی سیاست،پروپیگنڈے کے دور میں حقیقت اور ادراک کی جنگنئے صوبے- لفظی جنگ کا حل اور وسائل کا سوالوزیراعظم کا چھوٹے کاروبار کی معاونت اور عالمی منڈی تک رسائی کیلیے حکمت عملی بنانے کا حکمعمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس: سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو فوری طلب کر لیاپمز میں اصلاحات 3 ماہ میں مکمل اور اسلام آباد کے تمام اسپتالوں کا فائر سیفٹی آڈٹ کرنے کا حکمایران امریکا کے ساتھ جاری جنگ میں امریکی نقصانات کی مزید تفصیلات سامنے لائے گا، عباس عراقچیجام محمد فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ’’بزم رحمت العالمین‘‘، بیلہ میں روح پرور مقابلہ حسن نعت، معروف نعت خواں فرحان علی قادری کی خصوصی شرکتسیاسی جماعتوں کے لانگ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت، ڈی چوک پر کنٹینرز پہنچا دیے گئےوڈھ میں مسلح افراد کا کیمپ پر حملہ، پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحقمرکزِ اسلام کا حیران کن تاریخی سوانحادراک کی سیاست،پروپیگنڈے کے دور میں حقیقت اور ادراک کی جنگنئے صوبے- لفظی جنگ کا حل اور وسائل کا سوالوزیراعظم کا چھوٹے کاروبار کی معاونت اور عالمی منڈی تک رسائی کیلیے حکمت عملی بنانے کا حکمعمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس: سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو فوری طلب کر لیاپمز میں اصلاحات 3 ماہ میں مکمل اور اسلام آباد کے تمام اسپتالوں کا فائر سیفٹی آڈٹ کرنے کا حکمایران امریکا کے ساتھ جاری جنگ میں امریکی نقصانات کی مزید تفصیلات سامنے لائے گا، عباس عراقچیجام محمد فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ’’بزم رحمت العالمین‘‘، بیلہ میں روح پرور مقابلہ حسن نعت، معروف نعت خواں فرحان علی قادری کی خصوصی شرکت

امریکا کا ایران میں خفیہ آپریشن؟ ایٹمی مواد پر قبضے کیلئے اسپیشل فورسز بھیجنے کی تیاری کا دعویٰ

امریکا کا ایران میں خفیہ آپریشن؟ ایٹمی مواد پر قبضے کیلئے اسپیشل فورسز بھیجنے کی تیاری کا دعویٰ
امریکی حکام نے ایران کے اہم تیل برآمدی مرکز جزیرہ خارگ پر قبضہ کرنے کے امکان پر بھی بات چیت کی ہے

امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس (Axios) نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا ایران کے جوہری مواد پر قبضہ کرنے کے لیے اسپیشل فورسز بھیجنے کے امکان پر غور کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے درمیان ایران میں موجود انتہائی افزودہ یورینیئم کے ذخیرے کو محفوظ بنانے کے لیے ممکنہ فوجی کارروائی پر بات چیت ہوئی ہے۔

اس سے قبل امریکی میڈیا نے بھی خبر دی تھی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مخصوص اہداف کے لیے ایران میں فوج بھیجنے کے آپشن پر غور کر رہے ہیں۔

ویب سائٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے جنگی مقاصد میں سے ایک اہم مقصد یہ ہے کہ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کرنے دیا جائے۔ اس مقصد کے لیے ایران کے پاس موجود تقریباً 450 کلوگرام 60 فیصد افزودہ یورینیئم کو اہم سمجھا جا رہا ہے، کیونکہ اسے چند ہفتوں میں ہتھیاروں کے درجے تک افزودہ کیا جا سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس مواد کو قبضے میں لینے کے لیے ممکنہ کارروائی کے دوران امریکی یا اسرائیلی فوجیوں کو ایرانی سرزمین پر جا کر زیر زمین جوہری تنصیبات تک پہنچنا پڑ سکتا ہے۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ کارروائی امریکا، اسرائیل یا دونوں کی مشترکہ فوجی مہم ہوگی۔ ذرائع کے مطابق ایسا آپریشن اس وقت کیا جا سکتا ہے جب امریکا اور اسرائیل کو یقین ہو جائے کہ ایرانی فوج اس کارروائی کو روک نہیں سکے گی۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے جب کانگریس میں ایران کے افزودہ یورینیئم کو محفوظ بنانے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس کے لیے موقع پر جا کر اسے حاصل کرنا ہوگا، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ کام کون انجام دے گا۔

ایک امریکی عہدیدار کے مطابق انتظامیہ دو امکانات پر غور کر رہی ہے۔ ایک یہ کہ یورینیئم کو ایران سے باہر منتقل کر دیا جائے اور دوسرا یہ کہ جوہری ماہرین کو وہاں بھیج کر اسی مقام پر اس کی افزودگی کم کر دی جائے۔ اس مشن میں اسپیشل فورسز کے ساتھ سائنس دان بھی شامل ہو سکتے ہیں، جن میں ممکنہ طور پر عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے ماہرین بھی شامل ہوں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکی حکام نے ایران کے اہم تیل برآمدی مرکز جزیرہ خارگ پر قبضہ کرنے کے امکان پر بھی بات چیت کی ہے، جہاں سے ایران کی تقریباً 90 فیصد خام تیل کی برآمدات ہوتی ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *