Banner
Daily Sahafat Quetta
November 8, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
اوستامحمد میں رائس ملز ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیاروہڑی میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی، شرکاء کے حق میں نعرےمحمد امین عالم نسیم نے دوبارہ ایس ایس پی ریلوے کراچی کا چارج سنبھال لیابھوسہ منڈی میں بڑھتی بدامنی اور چوری ڈکیتی کے واقعات باعث تشویش ہیں، جمعیت علمائے اسلامسعادت حسن پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر خیبرپختونخوا تعیناتعبدالاکرام کو ایڈیشنل سیکرٹری یونیورسٹیز خیبرپختونخوا تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،اکرام الدینحکیم سراج الدین چانڈیو کی حکماء کے حقوق کے لیے تاریخی جدوجہد، سندھ بھر میں ایک ہی نعرہ گونجنے لگاسید علی گیلانی پیپلز پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں، حیات اللہ خان کاکڑصحافی امام بخش بلیدی کیخلاف ایف آئی آر انصاف کے منافی ہے، بلوچستان میڈیا فورمبلوچستان میڈیا فورم کو صحافیوں کے اتحاد و اتفاق کا اعزاز حاصل ہے، میجر جمالیاوستامحمد میں رائس ملز ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیاروہڑی میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی، شرکاء کے حق میں نعرےمحمد امین عالم نسیم نے دوبارہ ایس ایس پی ریلوے کراچی کا چارج سنبھال لیابھوسہ منڈی میں بڑھتی بدامنی اور چوری ڈکیتی کے واقعات باعث تشویش ہیں، جمعیت علمائے اسلامسعادت حسن پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر خیبرپختونخوا تعیناتعبدالاکرام کو ایڈیشنل سیکرٹری یونیورسٹیز خیبرپختونخوا تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،اکرام الدینحکیم سراج الدین چانڈیو کی حکماء کے حقوق کے لیے تاریخی جدوجہد، سندھ بھر میں ایک ہی نعرہ گونجنے لگاسید علی گیلانی پیپلز پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں، حیات اللہ خان کاکڑصحافی امام بخش بلیدی کیخلاف ایف آئی آر انصاف کے منافی ہے، بلوچستان میڈیا فورمبلوچستان میڈیا فورم کو صحافیوں کے اتحاد و اتفاق کا اعزاز حاصل ہے، میجر جمالی

روہڑی میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی، شرکاء کے حق میں نعرے

روہڑی میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے پاکستان پیٹریاٹک یوتھ کی ریلی، میجر جنرل ساجد اکبر کو جی او سی پنو عاقل مقرر ہونے پر مبارکباد
سکھر (رپورٹ: اسلم سومرو) پاکستان پیٹریاٹک یوتھ ضلع سکھر کے زیرِ اہتمام پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی اور افواجِ پاکستان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے روہڑی میں ریلی نکالی گئی، جس میں تنظیم کے عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت سکھر ڈویژن کے جنرل سیکریٹری اے ڈی گھنیو، ضلعی جنرل سیکریٹری خالد حسین بلوچ، تعلقہ روہڑی کے صدر ذوالفقار ملاح اور ضلعی نائب صدر سیف اللہ بلوچ نے کی ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے اور ملک کے دفاع، سلامتی اور استحکام کے لیے افواجِ پاکستان کی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ملک و قوم کا فخر ہے اور وطن عزیز کے دفاع کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستان پیٹریاٹک یوتھ ہر مشکل وقت میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک کی سلامتی و خودمختاری کے لیے افواجِ پاکستان کی خدمات کو پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہےرہنماؤں نے میجر جنرل ساجد اکبر کو جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) پنو عاقل مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی قربانیوں اور خدمات کی بدولت ملک کا دفاع مضبوط ہے اور پاکستانی قوم آزاد فضا میں سانس لے رہی ہے۔
ریلی کے اختتام پر پاک فوج اور پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے گئے، جبکہ ملکی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *