Banner
Daily Sahafat Quetta
November 8, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
صحافی امام بخش بلیدی کیخلاف ایف آئی آر انصاف کے منافی ہے، بلوچستان میڈیا فورمبلوچستان میڈیا فورم کو صحافیوں کے اتحاد و اتفاق کا اعزاز حاصل ہے، میجر جمالیتعلیم کے بغیر ترقی و خوشحالی ناممکن ہے،صالح محمد کاکڑجنگل بھی ہمیں سکھا رہا ہے، ہم سیکھ کیوں نہیں رہے؟پنجپائی کے متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف دیا جائے، مولانا عبدالرحمن رفیقچاغی بازار میں حجام کی دکان پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 1 شخص جاں بحق، 2 زخمیڈیرہ بگٹی میں کچی کینال کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ، 1 شخص جاں بحقبھاگناڑی میں دو قبائل کے مابین پرانی رنجش پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 3 شدید زخمیعلامہ اقبال کے افکار اور خودی کے پیغام پر عمل پیرا ہونا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، نسیم الرحمان ملاخیلوزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہندو برادری کو دیوالی کے تہوار پر دلی مبارکبادصحافی امام بخش بلیدی کیخلاف ایف آئی آر انصاف کے منافی ہے، بلوچستان میڈیا فورمبلوچستان میڈیا فورم کو صحافیوں کے اتحاد و اتفاق کا اعزاز حاصل ہے، میجر جمالیتعلیم کے بغیر ترقی و خوشحالی ناممکن ہے،صالح محمد کاکڑجنگل بھی ہمیں سکھا رہا ہے، ہم سیکھ کیوں نہیں رہے؟پنجپائی کے متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف دیا جائے، مولانا عبدالرحمن رفیقچاغی بازار میں حجام کی دکان پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 1 شخص جاں بحق، 2 زخمیڈیرہ بگٹی میں کچی کینال کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ، 1 شخص جاں بحقبھاگناڑی میں دو قبائل کے مابین پرانی رنجش پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 3 شدید زخمیعلامہ اقبال کے افکار اور خودی کے پیغام پر عمل پیرا ہونا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، نسیم الرحمان ملاخیلوزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہندو برادری کو دیوالی کے تہوار پر دلی مبارکباد

بلوچستان میڈیا فورم کو صحافیوں کے اتحاد و اتفاق کا اعزاز حاصل ہے، میجر جمالی

گنداخہ : بلوچستان میڈیا فورم اوستہ محمد کے صدر اور گنداخہ پریس کلب کے صدر ساجد علی میجر جمالی نے بلوچستان میڈیا فورم کے مرکزی صدر قیوم ، جنرل سیکرٹری میر اللہ داد رند سمیت تمام ساتھیوں کو صوبے بھر کے صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے اور صحافتی برادری کے حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اور کہا ہے۔ کہ بلوچستان میڈیا فورم صوبے میں تیزی سے وسعت اختیار کرنے والی ایک مؤثر صحافتی تنظیم ہے، جس نے بلوچستان کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والےصحافیوں کو ایک مضبوط پلیٹ فارم پر متحد کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے مرکزی صدر قیوم بلوچ کی مدبرانہ قیادت پر فخر ہے۔ان کی بہترین رہنمائی، مثبت سوچ اور صحافیوں کو متحد رکھنے کے لیے مخلصانہ کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔ ان کی قیادت میں بلوچستان میڈیا فورم صحافیوں کے مسائل اجاگر کرنے، ان کے حقوق کے تحفظ اور صحافتی برادری کے اتحاد و یکجہتی کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔میجر جمالی نے کہا کہ بلوچستان بھر کے صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ مضبوط صحافتی اتحاد ہی صحافیوں کے وقار، آزادیِ صحافت اور بنیادی حقوق کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان میڈیا فورم کو مزید فعال، مضبوط اور منظم بنانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور صوبے بھر کے صحافیوں کے جائز حقوق کے حصول کے لیے ہر ممکن کردار ادا کیا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *