Banner
Daily Sahafat Quetta
November 8, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
چاغی بازار میں حجام کی دکان پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 1 شخص جاں بحق، 2 زخمیڈیرہ بگٹی میں کچی کینال کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ، 1 شخص جاں بحقبھاگناڑی میں دو قبائل کے مابین پرانی رنجش پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 3 شدید زخمیعلامہ اقبال کے افکار اور خودی کے پیغام پر عمل پیرا ہونا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، نسیم الرحمان ملاخیلوزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہندو برادری کو دیوالی کے تہوار پر دلی مبارکباداپوزیشن کا سی سی ڈی پولیس مقابلوں میں ہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے تحریک التوا لانے کا فیصلہراولپنڈی: گھر میں فائرنگ کرکے معروف خاتون صحافی اور اینکر پرسن کو قتل کردیا گیاشانگلہ میں دھماکے سے پولیس اہلکار شہیدشہباز صاحب پیٹرول کی قیمت میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچایا جائے، نواز شریف کی ملاقات میں گفتگو’پاکستان کی ہندو برادری قومی زندگی کا لازمی حصہ ہے‘، دیوالی کے موقع پر صدر اور وزیر اعظم کاخصوصی پیغامچاغی بازار میں حجام کی دکان پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 1 شخص جاں بحق، 2 زخمیڈیرہ بگٹی میں کچی کینال کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ، 1 شخص جاں بحقبھاگناڑی میں دو قبائل کے مابین پرانی رنجش پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 3 شدید زخمیعلامہ اقبال کے افکار اور خودی کے پیغام پر عمل پیرا ہونا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، نسیم الرحمان ملاخیلوزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہندو برادری کو دیوالی کے تہوار پر دلی مبارکباداپوزیشن کا سی سی ڈی پولیس مقابلوں میں ہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے تحریک التوا لانے کا فیصلہراولپنڈی: گھر میں فائرنگ کرکے معروف خاتون صحافی اور اینکر پرسن کو قتل کردیا گیاشانگلہ میں دھماکے سے پولیس اہلکار شہیدشہباز صاحب پیٹرول کی قیمت میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچایا جائے، نواز شریف کی ملاقات میں گفتگو’پاکستان کی ہندو برادری قومی زندگی کا لازمی حصہ ہے‘، دیوالی کے موقع پر صدر اور وزیر اعظم کاخصوصی پیغام

وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہندو برادری کو دیوالی کے تہوار پر دلی مبارکباد

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہندو برادری کو دیوالی کے تہوار پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیوالی محبت، بھائی چارے، امن اور روشنیوں کا خوبصورت پیغام دیتی ہے۔ ایسے تہوار معاشرے میں باہمی احترام، رواداری اور مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے کا ذریعہ بنتے ہیں۔ اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیر اعلی نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتی برادریاں قومی معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ملکی تعمیر و ترقی میں ان کی خدمات قابل قدر ہیں۔ ہندو برادری نے بھی پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، جسے قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور باہمی احترام ایک پرامن اور مضبوط معاشرے کی بنیادی اقدار ہیں۔ بلوچستان میں تمام شہریوں کو بلاامتیاز مذہب و عقیدہ مساوی حقوق اور مذہبی آزادی حاصل ہے جبکہ صوبائی حکومت اقلیتوں کے جان و مال، مذہبی آزادی اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ دیوالی کا تہوار ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ نفرتوں اور تعصبات کو ختم کرکے محبت، برداشت اور بھائی چارے کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے ہندو برادری کے لیے خوشیوں، سلامتی، ترقی اور کامیابیوں کی نیک تمناں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ تہوار معاشرے میں امن، ہم آہنگی اور خوشحالی کے جذبے کو مزید مستحکم کرنے کا باعث بنے گا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *