Banner
Daily Sahafat Quetta
November 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پنجاب حکومت کو بدنام کرکے متبادل انتظام لانے کی کوشش ہو رہی ہے، خواجہ آصففتنۃ الہندوستان کا اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلیے خواتین کا استعمال، اہم انکشافات سامنے آگئےمولانا فضل الرحمان کے قریبی اتحادی سے منسوب حج ٹور آپریٹرز کو شوکاز نوٹس جاری2025 میں ختم دہائی کے دوران پاکستان کا کل بیرونی قرضہ تقریباً دگنا ہوگیاٹرمپ کا ایران پر 9 نومبر کو دوبارہ حملوں کا امکان، وائٹ ہاؤس میں سکیورٹی ٹیم سے اہم مشاورتخیبرپختونخوا میں تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریاں روکنے کے احکامات معطلترکیہ کی پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کردیبلوچستان کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، جسٹس جمال خان مندوخیل“عصرِ حاضر میں فکرِاقبال اور کلامِ اقبال کی معنویت”حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، مولانا عبدالقادر لونیپنجاب حکومت کو بدنام کرکے متبادل انتظام لانے کی کوشش ہو رہی ہے، خواجہ آصففتنۃ الہندوستان کا اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلیے خواتین کا استعمال، اہم انکشافات سامنے آگئےمولانا فضل الرحمان کے قریبی اتحادی سے منسوب حج ٹور آپریٹرز کو شوکاز نوٹس جاری2025 میں ختم دہائی کے دوران پاکستان کا کل بیرونی قرضہ تقریباً دگنا ہوگیاٹرمپ کا ایران پر 9 نومبر کو دوبارہ حملوں کا امکان، وائٹ ہاؤس میں سکیورٹی ٹیم سے اہم مشاورتخیبرپختونخوا میں تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریاں روکنے کے احکامات معطلترکیہ کی پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کردیبلوچستان کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، جسٹس جمال خان مندوخیل“عصرِ حاضر میں فکرِاقبال اور کلامِ اقبال کی معنویت”حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، مولانا عبدالقادر لونی

پنجاب حکومت کو بدنام کرکے متبادل انتظام لانے کی کوشش ہو رہی ہے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب حکومت کو کرپشن کے الزامات کے ذریعے بدنام اور کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاکہ کسی نئے سیاسی گروپ یا متبادل انتظام کے لیے راہ ہموار کی جا سکے۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بعض سرمایہ دار گزشتہ 8 سے 10 ماہ سے سرگرم ہیں اور بظاہر ایک نئے سیاسی گروپ کی تشکیل کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق دو سال بعد انتخابات متوقع ہیں اور ممکن ہے کہ اس گروپ کے پیش نظر نئی سیاسی قیادت سامنے لانے کا منصوبہ ہو۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کرپشن صرف پنجاب کا مسئلہ نہیں بلکہ پورے ملک میں موجود ہے، جس کا عام شہری روزمرہ زندگی میں سامنا کرتا ہے۔

مولانا فضل الرحمان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ انہوں نے ان کے بیان کا جواب دیا، تاہم سیاسی اور نظریاتی اختلافات کو اس حد تک نہیں بڑھانا چاہیے کہ باہمی احترام اور سلام دعا بھی ختم ہو جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے گزشتہ چار سال کے دوران سیاسی ماحول میں تلخی پیدا کی۔

خواجہ آصف نے فکسڈ سیاسی گیم کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نہ کبھی ایسی سیاست کی ہے اور نہ ہی اس کا حصہ بننے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کے خیال میں حکومت مقدمات واپس نہیں لے گی، کیونکہ کسی بھی ڈیل کی سیاسی قیمت بالآخر حکومت کو ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔

انہوں نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان کرپشن کے معاملے پر اختلافات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان اس حوالے سے اختلافات پہلے بھی رہے ہیں اور آئندہ بھی رہ سکتے ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *