Banner
Daily Sahafat Quetta
November 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پنجاب حکومت کو بدنام کرکے متبادل انتظام لانے کی کوشش ہو رہی ہے، خواجہ آصففتنۃ الہندوستان کا اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلیے خواتین کا استعمال، اہم انکشافات سامنے آگئےمولانا فضل الرحمان کے قریبی اتحادی سے منسوب حج ٹور آپریٹرز کو شوکاز نوٹس جاری2025 میں ختم دہائی کے دوران پاکستان کا کل بیرونی قرضہ تقریباً دگنا ہوگیاٹرمپ کا ایران پر 9 نومبر کو دوبارہ حملوں کا امکان، وائٹ ہاؤس میں سکیورٹی ٹیم سے اہم مشاورتخیبرپختونخوا میں تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریاں روکنے کے احکامات معطلترکیہ کی پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کردیبلوچستان کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، جسٹس جمال خان مندوخیل“عصرِ حاضر میں فکرِاقبال اور کلامِ اقبال کی معنویت”حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، مولانا عبدالقادر لونیپنجاب حکومت کو بدنام کرکے متبادل انتظام لانے کی کوشش ہو رہی ہے، خواجہ آصففتنۃ الہندوستان کا اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلیے خواتین کا استعمال، اہم انکشافات سامنے آگئےمولانا فضل الرحمان کے قریبی اتحادی سے منسوب حج ٹور آپریٹرز کو شوکاز نوٹس جاری2025 میں ختم دہائی کے دوران پاکستان کا کل بیرونی قرضہ تقریباً دگنا ہوگیاٹرمپ کا ایران پر 9 نومبر کو دوبارہ حملوں کا امکان، وائٹ ہاؤس میں سکیورٹی ٹیم سے اہم مشاورتخیبرپختونخوا میں تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریاں روکنے کے احکامات معطلترکیہ کی پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کردیبلوچستان کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، جسٹس جمال خان مندوخیل“عصرِ حاضر میں فکرِاقبال اور کلامِ اقبال کی معنویت”حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، مولانا عبدالقادر لونی

فتنۃ الہندوستان کا اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلیے خواتین کا استعمال، اہم انکشافات سامنے آگئے

کوئٹہ: پنجگور سے تعلق رکھنے والی ایک کم عمر بلوچ خاتون نے اپنے والدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایک کالعدم تنظیم سے رابطوں اور اس سے وابستہ رہنے کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں۔ خاتون نے ماضی کے فیصلوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ریاست سے وفاداری کا عہد بھی کیا۔

پریس کانفرنس کے دوران خاتون نے دعویٰ کیا کہ چچا کے قتل کے بعد تنظیم سے وابستہ افراد نے واٹس ایپ کے ذریعے ان سے رابطہ کیا اور بدلہ لینے پر اکسایا۔ ان کے مطابق انہیں دیگر لڑکیوں کو تنظیم سے منسلک کرنے کا کام بھی سونپا گیا تھا۔

کم عمر خاتون نے مزید دعویٰ کیا کہ انہیں تنظیم کی جانب سے فدائی بننے کی پیشکش کی گئی تھی، تاہم بعد میں انہوں نے اس راستے سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔

خاتون نے اپنے سابقہ فیصلوں پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ ریاست کے ساتھ وفادار رہیں گی۔

واضح رہے کہ یہ تفصیلات کم عمر خاتون کی پریس کانفرنس میں کیے گئے دعوؤں پر مبنی ہیں، جن کی آزادانہ طور پر تصدیق سامنے نہیں آئی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *