Banner
Daily Sahafat Quetta
November 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پنجاب حکومت کو بدنام کرکے متبادل انتظام لانے کی کوشش ہو رہی ہے، خواجہ آصففتنۃ الہندوستان کا اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلیے خواتین کا استعمال، اہم انکشافات سامنے آگئےمولانا فضل الرحمان کے قریبی اتحادی سے منسوب حج ٹور آپریٹرز کو شوکاز نوٹس جاری2025 میں ختم دہائی کے دوران پاکستان کا کل بیرونی قرضہ تقریباً دگنا ہوگیاٹرمپ کا ایران پر 9 نومبر کو دوبارہ حملوں کا امکان، وائٹ ہاؤس میں سکیورٹی ٹیم سے اہم مشاورتخیبرپختونخوا میں تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریاں روکنے کے احکامات معطلترکیہ کی پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کردیبلوچستان کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، جسٹس جمال خان مندوخیل“عصرِ حاضر میں فکرِاقبال اور کلامِ اقبال کی معنویت”حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، مولانا عبدالقادر لونیپنجاب حکومت کو بدنام کرکے متبادل انتظام لانے کی کوشش ہو رہی ہے، خواجہ آصففتنۃ الہندوستان کا اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلیے خواتین کا استعمال، اہم انکشافات سامنے آگئےمولانا فضل الرحمان کے قریبی اتحادی سے منسوب حج ٹور آپریٹرز کو شوکاز نوٹس جاری2025 میں ختم دہائی کے دوران پاکستان کا کل بیرونی قرضہ تقریباً دگنا ہوگیاٹرمپ کا ایران پر 9 نومبر کو دوبارہ حملوں کا امکان، وائٹ ہاؤس میں سکیورٹی ٹیم سے اہم مشاورتخیبرپختونخوا میں تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریاں روکنے کے احکامات معطلترکیہ کی پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کردیبلوچستان کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، جسٹس جمال خان مندوخیل“عصرِ حاضر میں فکرِاقبال اور کلامِ اقبال کی معنویت”حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، مولانا عبدالقادر لونی

مولانا فضل الرحمان کے قریبی اتحادی سے منسوب حج ٹور آپریٹرز کو شوکاز نوٹس جاری

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قریبی اتحادی مفتی ابرار سے منسوب تین حج ٹور آپریٹرز کو مبینہ بے ضابطگیوں اور قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مفتی ابرار کے خاندان اور ساتھیوں سے منسوب سجاد ٹریولز اینڈ ٹورز، ال رحاب انٹرنیشنل اور شکر الفیضان ٹریولز کے ملکیتی ریکارڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کی نشاندہی ہوئی ہے۔

ایس ای سی پی نے تینوں کمپنیوں سے حقیقی مالکان کی مطلوبہ معلومات جمع نہ کرانے پر وضاحت طلب کی ہے۔ شکر الفیضان ٹریولز کو کمپنیز ایکٹ 2017 کے تحت قانونی تقاضوں کی مبینہ عدم تعمیل، ال رحاب انٹرنیشنل کو سال 2023 کے لیے حقیقی مالکان کی معلومات فراہم نہ کرنے جبکہ سجاد ٹریولز اینڈ ٹورز کو ملکیت سے متعلق مطلوبہ ریکارڈ جمع نہ کرانے پر نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

ایس ای سی پی نے تینوں کمپنیوں کو 14 روز کے اندر اپنا جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ نوٹس میں ملکیتی معلومات سے متعلق مبینہ بے ضابطگیوں پر وضاحت طلب کی گئی ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *