Banner
Daily Sahafat Quetta
November 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پنجاب حکومت کو بدنام کرکے متبادل انتظام لانے کی کوشش ہو رہی ہے، خواجہ آصففتنۃ الہندوستان کا اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلیے خواتین کا استعمال، اہم انکشافات سامنے آگئےمولانا فضل الرحمان کے قریبی اتحادی سے منسوب حج ٹور آپریٹرز کو شوکاز نوٹس جاری2025 میں ختم دہائی کے دوران پاکستان کا کل بیرونی قرضہ تقریباً دگنا ہوگیاٹرمپ کا ایران پر 9 نومبر کو دوبارہ حملوں کا امکان، وائٹ ہاؤس میں سکیورٹی ٹیم سے اہم مشاورتخیبرپختونخوا میں تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریاں روکنے کے احکامات معطلترکیہ کی پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کردیبلوچستان کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، جسٹس جمال خان مندوخیل“عصرِ حاضر میں فکرِاقبال اور کلامِ اقبال کی معنویت”حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، مولانا عبدالقادر لونیپنجاب حکومت کو بدنام کرکے متبادل انتظام لانے کی کوشش ہو رہی ہے، خواجہ آصففتنۃ الہندوستان کا اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلیے خواتین کا استعمال، اہم انکشافات سامنے آگئےمولانا فضل الرحمان کے قریبی اتحادی سے منسوب حج ٹور آپریٹرز کو شوکاز نوٹس جاری2025 میں ختم دہائی کے دوران پاکستان کا کل بیرونی قرضہ تقریباً دگنا ہوگیاٹرمپ کا ایران پر 9 نومبر کو دوبارہ حملوں کا امکان، وائٹ ہاؤس میں سکیورٹی ٹیم سے اہم مشاورتخیبرپختونخوا میں تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریاں روکنے کے احکامات معطلترکیہ کی پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کردیبلوچستان کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، جسٹس جمال خان مندوخیل“عصرِ حاضر میں فکرِاقبال اور کلامِ اقبال کی معنویت”حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، مولانا عبدالقادر لونی

خیبرپختونخوا میں تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریاں روکنے کے احکامات معطل

وفاقی آئینی عدالت نے خیبرپختونخوا میں تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریوں سے روکنے سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے 12 اکتوبر یا اس کے بعد جاری کیے گئے احکامات اور کارروائیاں معطل کر دی ہیں۔

چیف جسٹس امین الدین خان اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل دو رکنی بینچ نے خیبرپختونخوا حکومت کی درخواست پر سماعت کی۔ صوبائی حکومت نے پشاور ہائی کورٹ کے عبوری احکامات کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت جہاں مسلح افواج شہری انتظامیہ کی معاونت کے لیے فرائض انجام دے رہی ہوں، وہاں ہائی کورٹ آرٹیکل 199 کے تحت اپنے اختیاراتِ سماعت استعمال نہیں کر سکتی۔

عدالت نے اپنے تحریری حکم میں قرار دیا کہ مسلح افواج کو آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت خیبرپختونخوا میں شہری انتظامیہ کی معاونت کے لیے تعینات کیا گیا ہے، اس لیے پشاور ہائی کورٹ میں 12 اکتوبر یا اس کے بعد آرٹیکل 199 کے تحت کی گئی کارروائیاں آرٹیکل 245 کی ذیلی شق 4 کے مطابق معطل رہیں گی۔

سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل شاہ فیصل نے اعتراض اٹھایا کہ حکم امتناعی جاری کرنے سے پہلے انہیں سنا جائے۔ عدالت نے قرار دیا کہ آرٹیکل 245 کے تحت ہائی کورٹ کے اختیارات اور اس کی آئینی تشریح سے متعلق نکات محتاط جائزے کے متقاضی ہیں۔

وفاقی آئینی عدالت نے اٹارنی جنرل اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے ایڈووکیٹ جنرل کو سات روز میں ان علاقوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے جہاں شہری انتظامیہ کی معاونت کے لیے مسلح افواج کی موجودگی یا فرائض کی مزید ضرورت نہیں رہی۔

عدالت نے قرار دیا کہ رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد معطل کیے گئے حکم میں ترمیم پر غور کیا جائے گا۔ کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *