Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاریحکومتی اعلان کے باوجود کوئٹہ کے نجی اسکولوں میں ڈبل فیس کی وصولی جاری، والدین پریشانگوادر کے ساحل پر 30 فٹ لمبی بلیو وہیل مردہ حالت میں برآمدکامران مرتضیٰ سمیت کسی بھی وکیل کے خلاف زیادتیوں پر خاموش نہیں رہیں گے، علی احمد کرد اور راحب بلیدیوزیراعلیٰ بلوچستان کی کم سن شطرنج ماسٹر عبدالرحمٰن سے دلچسپ مقابلہ، والد کو ملازمت دینے کا اعلانالیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار ، جے یو آئی کیخلاف وفاقی آئینی عدالت کا حکم آگیاٹرمپ کی صدارت خطرے میں؟ مواخذے کے لیے ڈیموکریٹس کو مزید 13 ووٹ درکارامریکی مداخلت سے مسلم دنیا پراکسی جنگوں اور معاشی بحران کا شکار ہے، مولانا عبدالقادر لونیحنفیاء کاکڑ اور ان کے بیٹے ولی کاکڑ کی شہادت پر دلی افسوس ہے، مولانا قاری مہراللہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2283/04-11-20269 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاریحکومتی اعلان کے باوجود کوئٹہ کے نجی اسکولوں میں ڈبل فیس کی وصولی جاری، والدین پریشانگوادر کے ساحل پر 30 فٹ لمبی بلیو وہیل مردہ حالت میں برآمدکامران مرتضیٰ سمیت کسی بھی وکیل کے خلاف زیادتیوں پر خاموش نہیں رہیں گے، علی احمد کرد اور راحب بلیدیوزیراعلیٰ بلوچستان کی کم سن شطرنج ماسٹر عبدالرحمٰن سے دلچسپ مقابلہ، والد کو ملازمت دینے کا اعلانالیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار ، جے یو آئی کیخلاف وفاقی آئینی عدالت کا حکم آگیاٹرمپ کی صدارت خطرے میں؟ مواخذے کے لیے ڈیموکریٹس کو مزید 13 ووٹ درکارامریکی مداخلت سے مسلم دنیا پراکسی جنگوں اور معاشی بحران کا شکار ہے، مولانا عبدالقادر لونیحنفیاء کاکڑ اور ان کے بیٹے ولی کاکڑ کی شہادت پر دلی افسوس ہے، مولانا قاری مہراللہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2283/04-11-2026

حکومتی اعلان کے باوجود کوئٹہ کے نجی اسکولوں میں ڈبل فیس کی وصولی جاری، والدین پریشان

کوئٹہ: حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے اعلان کے باوجود کوئٹہ کے متعدد نجی اسکولوں میں سردیوں کی تعطیلات کے تین ماہ کی فیس مبینہ طور پر وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے، جس پر والدین نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں واضح کیا گیا تھا کہ نجی اسکول سردیوں کی تعطیلات کے تین ماہ کی فیس وصول نہیں کریں گے، جبکہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

تاہم حکومتی اعلان کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں سے شکایات سامنے آرہی ہیں کہ بعض نجی اسکول والدین سے ڈبل فیس وصول کر رہے ہیں۔

والدین کا کہنا ہے کہ جب وہ اسکول انتظامیہ کو حکومتی اعلان سے آگاہ کرتے ہیں تو مبینہ طور پر انہیں جواب دیا جاتا ہے کہ اس حوالے سے کوئی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا، اس لیے فیس ادا کرنا ہوگی۔

والدین نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے نجی اسکولوں کی فیس وصولی کی تحقیقات کی جائیں اور حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے تاکہ والدین کو اضافی مالی بوجھ سے نجات مل سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *