Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بل پورے، سہولیات ادھوری!سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی پارلیمانی خدمات انسانی حقوق کے تحفظ اور بلوچستان کی ترقی کے لیے سرگرم کردار قابلِ تحسیناینٹی کرپشن بلوچستان کی کارروائی ،ڈی جی پی آرکا ملازم کو گرفتارنئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت ناگزیر ہے، فیلڈ مارشلاوتھل نیشنل بینک ڈکیتی کیس میں بڑی پیش رفت، 20 کروڑ 20 لاکھ روپے کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان گرفتارکوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکبادبل پورے، سہولیات ادھوری!سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی پارلیمانی خدمات انسانی حقوق کے تحفظ اور بلوچستان کی ترقی کے لیے سرگرم کردار قابلِ تحسیناینٹی کرپشن بلوچستان کی کارروائی ،ڈی جی پی آرکا ملازم کو گرفتارنئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت ناگزیر ہے، فیلڈ مارشلاوتھل نیشنل بینک ڈکیتی کیس میں بڑی پیش رفت، 20 کروڑ 20 لاکھ روپے کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان گرفتارکوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکباد

آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات خوش آئند ہیں،ڈاکٹر ناشناس لہڑی

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی کی جی آر ایل اینڈ کمپنی کی آفس آمد، میر جمیل احمد لہڑی اور شکیل احمد لہڑی نے انکا استقبال کیا ڈکٹر ناشناس لہڑی نے آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے انتخابات میں نومنتخب عہدیداران چیئرمین ملک عبدالغفار مندوخیل، وائس چیئرمین میر شکیل لہڑی، مرکزی صدر میر عبدالسلام لانگو، جنرل سیکرٹری ملک مجیب مہترزئی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری صلاح الدین کبزئی، سینئر نائب صدر میر عدنان لہڑی، سینئر نائب صدر کوئٹہ عبدالغفار کاکڑ اور دیگر منتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر ناشناس لہڑی نے نومنتخب عہدیداران سے ملاقات کے دوران انہیں مبارکباد دی۔ پھولوں کے یار پہنائے اور مٹھائی کھلا کر خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر میر عدنان لہڑی، میر اسلم لہڑی،لالا قاہر بازئی، بہادر لہڑی، فاروق ناشناس لہڑی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر ڈاکٹر ناشناس لہڑی نے کہا کہ آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے انتخابات جمہوری روایات کے مطابق منعقد ہونا خوش آئند اور قابلِ تحسین عمل ہے۔ کسی بھی تنظیم کی مضبوطی کیلئے جمہوری طرزِ عمل، باہمی مشاورت اور ارکان کی رائے کا احترام بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔انہوں نے گورنمنٹ کنٹریکٹرز کے مثالی اتحاد، اتفاق اور باہمی یکجہتی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کنٹریکٹرز نے منظم انداز میں انتخابات منعقد کرکے تنظیمی شعور اور اجتماعی سوچ کا مثبت مظاہرہ کیا ہے۔ اتحاد و اتفاق ہی وہ قوت ہے جس کے ذریعے کسی بھی شعبے سے وابستہ افراد اپنے مسائل مؤثر انداز میں اجاگر اور اپنے جائز حقوق کا تحفظ کرسکتے ہیں۔ ڈاکٹر ناشناس لہڑی نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب کابینہ کنٹریکٹرز کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے ان کے مسائل کے حل، حقوق کے تحفظ اور تنظیم کو مزید فعال و مضبوط بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے ایک بار پھر تمام نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی کامیابی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے ڈاکٹر ناشناس لہڑی اور انکے ساتھ آئے ہوئے مہمانان کا شکریہ ادا کیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *