Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بل پورے، سہولیات ادھوری!سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی پارلیمانی خدمات انسانی حقوق کے تحفظ اور بلوچستان کی ترقی کے لیے سرگرم کردار قابلِ تحسیناینٹی کرپشن بلوچستان کی کارروائی ،ڈی جی پی آرکا ملازم کو گرفتارنئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت ناگزیر ہے، فیلڈ مارشلاوتھل نیشنل بینک ڈکیتی کیس میں بڑی پیش رفت، 20 کروڑ 20 لاکھ روپے کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان گرفتارکوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکبادبل پورے، سہولیات ادھوری!سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی پارلیمانی خدمات انسانی حقوق کے تحفظ اور بلوچستان کی ترقی کے لیے سرگرم کردار قابلِ تحسیناینٹی کرپشن بلوچستان کی کارروائی ،ڈی جی پی آرکا ملازم کو گرفتارنئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت ناگزیر ہے، فیلڈ مارشلاوتھل نیشنل بینک ڈکیتی کیس میں بڑی پیش رفت، 20 کروڑ 20 لاکھ روپے کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان گرفتارکوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکباد

قلعہ عبداللہ میں حکومتی وفد اور دھرنا کمیٹی کے درمیان مذاکرات ناکام

قلعہ عبداللہ(اے اےن اےن) قلعہ عبداللہ میں جاری دھرنے کے شرکاءاور حکومتی وفد کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے، جس کے بعد دھرنا کمیٹی نے احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومتی وفد نے دھرنے کے مقام پر پہنچ کر کمیٹی کے اراکین سے مذاکرات کیے اور مسائل کے حل کے حوالے سے بات چیت کی، تاہم فریقین کے درمیان اتفاق رائے نہ ہونے کے باعث مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔تفصیلات کے مطابق قلعہ عبداللہ میں جاری احتجاجی دھرنے کے شرکاءسے مذاکرات کے لیے صوبائی وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ کی سربراہی میں حکومتی وفد دھرنے کے مقام پر پہنچا۔ وفد میں اسفندیار کاکڑ، کمشنر پشین ڈویڑن قائم لاشاری اور ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ بھی شامل تھے۔حکومتی وفد نے دھرنے میں شرکت کی اور دھرنا کمیٹی کے نمائندوں کے ساتھ تفصیلی مذاکرات کیے۔ اس دوران دھرنا کمیٹی کی جانب سے اپنے مطالبات اور تحفظات حکومتی وفد کے سامنے رکھے گئے، جبکہ حکومتی نمائندوں نے ان مسائل کے حل کے حوالے سے اپنا مو¿قف پیش کیا۔تاہم مذاکرات کے دوران فریقین کے درمیان کسی حتمی اتفاق رائے پر پہنچنے میں کامیابی حاصل نہ ہوسکی، جس کے بعد مذاکرات ناکام ہوگئے۔ مذاکرات کی ناکامی کے بعد دھرنا کمیٹی نے اپنا احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب مذاکرات کے بے نتیجہ رہنے کے بعد دھرنے کی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق اہمیت بڑھ گئی ہے، جبکہ حکومتی وفد اور دھرنا کمیٹی کے درمیان مزید رابطوں اور مذاکرات کے امکانات بھی صورتحال کے تناظر میں اہم قرار دیے جارہے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *