Banner
Daily Sahafat Quetta
November 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ کی ڈرون سے تصاویر بنانے کی مذمت، نجی زندگی کے تقدس کا احترام کیا جائے، مولانا محمد ادریس رندڈی ایس پی گنداخہ کی مذہبی رہنماؤں سے ملاقات، امن و امان اور جرائم کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاقگنداخہ شاخ کی بھل صفائی تیزی سے جاری، زمینداروں کا فیصل خان جمالی کے ذاتی تعاون پر اظہارِ تشکربلوچستان ہائیکورٹ کا فیصلہ کیسکو لیبر یونین کی تاریخی کامیابی10 ہزار ملازمتوں سے بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں ھوگا، پروفیسر حلیم صادقگورنمنٹ بوائز ڈگری کالج نوڈیرو میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس، طلباء کی تقاریر اور نعت خوانیکرسی، گالی، بیرونی ایجنٹ، لندن کا فلیٹ اورپاکستان کی سیاستاولڈ سکھر میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی، 200 سے زائد غیر قانونی کنکشن منقطععمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر حاجی محمد ندیم شیخ کے صاحبزادے کے اعزاز میں تقریب، پھولوں کے ہار پہنائے گئےگنداخہ شاخ میں بھل صفائی کا کام جاری، زمینداروں اور آبادگاروں کا صوبائی وزیر فیصل خان جمالی سے اظہارِ تشکرمولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ کی ڈرون سے تصاویر بنانے کی مذمت، نجی زندگی کے تقدس کا احترام کیا جائے، مولانا محمد ادریس رندڈی ایس پی گنداخہ کی مذہبی رہنماؤں سے ملاقات، امن و امان اور جرائم کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاقگنداخہ شاخ کی بھل صفائی تیزی سے جاری، زمینداروں کا فیصل خان جمالی کے ذاتی تعاون پر اظہارِ تشکربلوچستان ہائیکورٹ کا فیصلہ کیسکو لیبر یونین کی تاریخی کامیابی10 ہزار ملازمتوں سے بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں ھوگا، پروفیسر حلیم صادقگورنمنٹ بوائز ڈگری کالج نوڈیرو میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس، طلباء کی تقاریر اور نعت خوانیکرسی، گالی، بیرونی ایجنٹ، لندن کا فلیٹ اورپاکستان کی سیاستاولڈ سکھر میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی، 200 سے زائد غیر قانونی کنکشن منقطععمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر حاجی محمد ندیم شیخ کے صاحبزادے کے اعزاز میں تقریب، پھولوں کے ہار پہنائے گئےگنداخہ شاخ میں بھل صفائی کا کام جاری، زمینداروں اور آبادگاروں کا صوبائی وزیر فیصل خان جمالی سے اظہارِ تشکر

ڈی ایس پی گنداخہ کی مذہبی رہنماؤں سے ملاقات، امن و امان اور جرائم کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق

ڈی ایس پی سرکل گنداخہ کی مذہبی رہنماؤں سے اہم میٹنگ،امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق

مذہبی رہنماؤں کا ڈی ایس پی محمد علی جمالی کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان، پولیسنگ خدمات کو قابلِ تحسین قرار دے دیا

گنداخہ:( نامہ نگار فرید احمد) ڈی ایس پی سرکل گنداخہ محمد علی جمالی نے تحصیل گنداخہ کے مذہبی رہنماؤں سے اہم میٹنگ جس میں علاقے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، جرائم کی روک تھام، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور پولیس و عوام کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی میٹنگ میں جمعیت علمائے اسلام تحصیل گنداخہ کے امیر مولانا امان اللہ حقانی، جنرل سیکرٹری قاری سلطان احمد سلطانی، مولانا ناصر محمود پندرانی، مولانا منیر احمد کھوسہ، سائیں محمد عالم جمالی، قاری نصراللہ زہری، قاری عبدالفتاح پندرانی، علی گل رند سمیت دیگر مذہبی و سماجی شخصیات نے شرکت کی،اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام کے رہنماؤں نے ڈی ایس پی سرکل گنداخہ محمد علی جمالی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور پولیسنگ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی تعیناتی کے بعد تحصیل گنداخہ کے مختلف تھانوں میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے اور جرائم پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایس پی محمد علی جمالی کی عوام دوست پالیسی، فرض شناسی اور پولیسنگ خدمات قابلِ تحسین ہیں۔اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل گنداخہ محمد علی جمالی نے مذہبی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں پائیدار امن کا قیام، جرائم کی بیخ کنی اور عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہے، جبکہ عوام کو فوری ریلیف اور انصاف کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان کے قیام میں علماء کرام، مذہبی رہنماؤں اور عوام کا تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ پولیس اور عوام کے باہمی اشتراک سے ہی ایک پرامن اور محفوظ معاشرے کا قیام ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *