Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاریحکومتی اعلان کے باوجود کوئٹہ کے نجی اسکولوں میں ڈبل فیس کی وصولی جاری، والدین پریشانگوادر کے ساحل پر 30 فٹ لمبی بلیو وہیل مردہ حالت میں برآمدکامران مرتضیٰ سمیت کسی بھی وکیل کے خلاف زیادتیوں پر خاموش نہیں رہیں گے، علی احمد کرد اور راحب بلیدیوزیراعلیٰ بلوچستان کی کم سن شطرنج ماسٹر عبدالرحمٰن سے دلچسپ مقابلہ، والد کو ملازمت دینے کا اعلانالیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار ، جے یو آئی کیخلاف وفاقی آئینی عدالت کا حکم آگیاٹرمپ کی صدارت خطرے میں؟ مواخذے کے لیے ڈیموکریٹس کو مزید 13 ووٹ درکارامریکی مداخلت سے مسلم دنیا پراکسی جنگوں اور معاشی بحران کا شکار ہے، مولانا عبدالقادر لونیحنفیاء کاکڑ اور ان کے بیٹے ولی کاکڑ کی شہادت پر دلی افسوس ہے، مولانا قاری مہراللہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2283/04-11-20269 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاریحکومتی اعلان کے باوجود کوئٹہ کے نجی اسکولوں میں ڈبل فیس کی وصولی جاری، والدین پریشانگوادر کے ساحل پر 30 فٹ لمبی بلیو وہیل مردہ حالت میں برآمدکامران مرتضیٰ سمیت کسی بھی وکیل کے خلاف زیادتیوں پر خاموش نہیں رہیں گے، علی احمد کرد اور راحب بلیدیوزیراعلیٰ بلوچستان کی کم سن شطرنج ماسٹر عبدالرحمٰن سے دلچسپ مقابلہ، والد کو ملازمت دینے کا اعلانالیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار ، جے یو آئی کیخلاف وفاقی آئینی عدالت کا حکم آگیاٹرمپ کی صدارت خطرے میں؟ مواخذے کے لیے ڈیموکریٹس کو مزید 13 ووٹ درکارامریکی مداخلت سے مسلم دنیا پراکسی جنگوں اور معاشی بحران کا شکار ہے، مولانا عبدالقادر لونیحنفیاء کاکڑ اور ان کے بیٹے ولی کاکڑ کی شہادت پر دلی افسوس ہے، مولانا قاری مہراللہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2283/04-11-2026

انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، جی ایس پی پلس اسٹیٹس کوخطرات لاحق

اسلام آباد: پاکستان کی انسانی حقوق کی صورتحال کے باعث یورپی یونین کی جانب سے حاصل جی ایس پی پلس تجارتی سہولت متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سید نوید قمر نے خبردار کیا ہے کہ انسانی حقوق کے معاملات پر پاکستان کو یورپی یونین کی جانب سے منفی اشارے مل رہے ہیں۔

قائمہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سید نوید قمر کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کے مسائل کے باعث پاکستان کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس مشکلات کا شکار ہوسکتا ہے۔ تاہم وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات بلال کیانی نے کسی فوری خطرے کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ جی ایس پی پلس اسکیم دسمبر 2028 تک جاری رہے گی۔

بلال کیانی کے مطابق جنوری 2029 سے شروع ہونے والی نئی اسکیم کے لیے درخواست تیار کرنے کی غرض سے نائب وزیراعظم کی سربراہی میں کمیٹی کام کر رہی ہے۔

یورپی یونین کی پانچویں جی ایس پی رپورٹ کے مطابق پاکستان اس تجارتی سہولت سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والے ممالک میں شامل ہے۔ 2024 میں پاکستان نے ترجیحی ٹیرف کے تحت یورپی یونین کو 7.5 ارب یورو کی برآمدات کیں۔

رپورٹ میں جبری گمشدگیوں، آزادی اظہار، عدالتی نظام، بنیادی آزادیوں اور دیگر انسانی حقوق کے معاملات پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ یورپی یونین نے توہین مذہب، سائبر کرائم، ہتک عزت، انسداد دہشت گردی اور بغاوت سے متعلق قوانین میں ترامیم یا انہیں ختم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2023 سے 2025 کے دوران جی ایس پی پلس کی ذمہ داریوں پر عمل درآمد میں پاکستان کو مشکلات کا سامنا رہا اور متعدد شعبوں میں پیش رفت کے بجائے تنزلی دیکھی گئی۔ یورپی یونین نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر احتساب، تشدد کے خاتمے، جیلوں میں اصلاحات اور جبری گمشدگیوں و آزادی اظہار سے متعلق مسائل کے حل کو اہم ترجیحات قرار دیا ہے۔

اجلاس میں ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحدوں کی بندش کے پاکستانی برآمدات پر اثرات کا معاملہ بھی اٹھایا گیا۔ بلال کیانی نے کہا کہ قومی سلامتی کے تقاضوں کے تحت افغانستان کے ساتھ سرحد بند کی گئی، جس سے سرحدی تجارت متاثر ہوئی۔ قائمہ کمیٹی نے تاجروں کے لیے متعارف کرائی گئی فکسڈ ٹیکس اسکیم کی ناکامی پر بھی مایوسی کا اظہار کیا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *